قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے نئی مدت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
آستانہ(پاک ترک نیوز)
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے نئی مدت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قازقستان روس اور چین کے ساتھ تعلقات پر توجہ مرکوز کرے گا کیونکہ وہ ایک متوازن اور تعمیری خارجہ پالیسی جاری رکھے گا۔
قازق صدر قاسم جومارت توکایف نے ہفتہ کو اپنی افتتاحی تقریب میں کہا کہ"قازقستان ایک متوازن، تعمیری خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا جس کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ ترجیحی توجہ ہمسایہ ریاستو ں روس، چین اور وسطی ایشیا کے برادر ممالک کے ساتھ باہمی…