سٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
کراچی(پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر 8.3 ارب ڈالر ہو گئے، ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، مہنگائی کا دباؤ اب بھی برقرار ہے، مہنگائی پر توانائی قیمتوں کا اثر اہم ہے۔…