براؤزنگ ٹیگ

#saudairbaia

سعودی عرب :امریکی کمیشن نے یہودی سربراہ کو ٹوپی اتارنے کا کہنے پر دورہ ادھورا چھوڑ دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کا دورہ کرنے والے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا وفد اس وقت اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گیا جب اسکے متعصب یہودی سربراہ کو اپنے سر سے یہودیوں کی ٹوپی اتارنے کے لئے کہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے اپنا دورہ اس وقت مختصر کر دیا جب ایک سعودی اہلکار نےوفد کے یہودی سربراہ کو اپنا کپہ ہٹانے کے لیے کہا۔ امریکہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف )ملک میں یونیسکو کے عالمی…

سعودی عرب سیاحت کیلئے اہم ملک بننے کیلئے 800ارب ڈالر کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، وزیر سیاحت احمد الخطیب

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب اپنے قومی ترقی کے پروگرام 2030 کے تحت سالانہ 10 کروڑسیاحوں کو راغب کرنے کا ہدف رکھتا ہے کیونکہ سعودی عرب ٹریول ہاٹ سپاٹ اور دنیا کے سب سے زیادہ دیکھنے والے ممالک میں سے ایک بننے کے لیے 800 ارب ڈالر کی لاگت کے منصوبےپر عمل درآمد کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع الدرعیہ میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ایک گالا ایونٹ میں کیا۔ جس میں 120 ممالک کے 500 سے زیادہ حکام،سیاحت کے رہنماؤں اور ماہرین نے شرکت کی…

سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔ جس میںبن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ کمپنی کے 8 انجینیئرز اور مدیران کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مکہ مکرمہ اپیل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن لادن گروپ نے سلامتی  کےضوابط اور زیر تعمیر مقامات کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی۔ اپنے فیصلے میںسپریم کورٹ نے بن لادن گروپ کو لاپروائی ، کوتاہی کا قصور وار قرار دیا …

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More