ترکیہ، شام زلزلوں کے بعد عرب دنیا کی بھر پور امداد
استنبول (پاک ترک نیوز)
عرب ممالک نے تباہ کن زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام کی اس مشکل گھڑی میں مدد کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے اور امداد بھیجنے کے لیے تیزی سے کام شروع کر دیا ہے۔تاکہ پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے جس میں کم از کم 20,000 افراد ہلاک اور 80,000 سے زیادہ زخمی ہوئےتھے کے بعد متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کی جا سکے۔
عرب اور ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے 14 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔جبکہ قطری ٹیلی ویژن چینل کے زیر…