سعودیہ ائر لائنز کی فروخت کے لئے سعودی حکومت اور پی آئی ایف کی بات چیت شروع
ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) ملک کو سیاحت کے مرکز میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر مملکت کی پرچم بردار ائر لائن سعودیہ کو حاصل کرنے کے لیے ابتدائی بات چیت کر رہا ہے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ایک معاہدے پر غور کر رہا ہے جس کے تحت وہ 80 سالہ سعودیہ کو اگلے سال ہوا بازی کے اثاثوں کے اپنے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو میں شامل کرے گا۔ اس معاملے سے واقف لوگوں کے مطابق جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے پی آئی ایف کارکردگی اور منافع کو بہتر بنانے…