براؤزنگ ٹیگ

#saudiarabia

سعودی عرب، یواے ای اور چین کی قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب، یواے ای اور چین نے پاکستان کو قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کروا دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یواے ای کی یقین دہانی سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری کیلئے پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال دوست ممالک کو 12 ارب ڈالر کے دو طرفہ قرضوں کی…

سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034کی میزبانی کیلئے 140ممالک کی حمایت حاصل

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کو فیفاورلڈ کپ 2034کی میزبانی کیلئے 140ممالک کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کو 140 سے زیادہ ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے، جو کسی ایک ملک میں اب تک کا سب سے بڑا ہے۔ سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی فٹ بال فیڈریشن (SAFF) کے صدر یاسر المسیحل کے مطابق، ممالک کی بے مثال حمایت اس تقریب کی میزبانی کے لیے مملکت کی صلاحیت پر دنیا کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم کی شہزادہ عبداللہ بن خالد کی وفات پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے تعزیت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آلسعود کی وفات پر سعودی فرمانروا، خادم الحرمین شریفین، عزت مآب سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن…

سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب اور چین کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھی فنڈنگ کا خواہاں ہے۔ ذرائع وزارت اقتصادی امور کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کو تیل اور اشیاء کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کی فسیلٹی متوقع ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے تیل کے قرضے کی ایک اور سہولت میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو اس سال 20.8 ارب ڈالر سے زائد کی کل…

سعودی عرب،رواں برس منشیات سمگلنگ میں ملوث 7 پاکستانیوں سمیت 106افراد کو پھانسی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں رواں برس 2024 میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں 7 پاکستانیوں سمیت 106افراد کو پھانسی دیدی گئی ۔ اے ایف پی کے ایک اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت پانے والے دو افراد کو پھانسی دے دی۔ وزارت داخلہ نے کہا اس سال سزائے موت پر عمل درآمد کی کل تعداد کم از کم 106 ہو گئی۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے وزارت کی جانب سے اطلاع دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سعودی شہری کو ایمفیٹامائنز کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی اور…

سعودی عرب میں "معلق پل” کی مضبوطی جانچنے کیلئے پہلی بار جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "معلق پل" کی سیفٹی اور مضبوطی جانچنے کے لیے پہلی بار جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ۔مملکت کی سطح پر پہلا پل ہے جو شہر کے مغربی اور جنوبی علاقے کو جوڑنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ "معلق پل" سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے جنوبی رنگ روڈ پر واقعہ ہے جو وادی لبن کو عبور کرتے ہوئے مغربی حصے کو جوڑتا ہے اس پل سے ٹریفک کی روانی میں کافی سہولت ہوئی معلق پل مملکت کی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے جسے سیکڑوں فولادی کیبلز کے ذریعے کھڑا کیا گیا ۔…

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہوگا۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15…

سعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی منڈی بننے کیلئے تیار

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی منڈی بننے کے لیے تیار ہے۔ رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی گروپ نائٹ فرینک کے مطابق سعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی منڈی بننے کے لیے تیار ہے کیونکہ مملکت معیشت کو بہتر بنانے اور متنوع بنانے کے منصوبوں میں بہت زیادہ رقم خرچ کی جارہی ہے ۔ لندن میں قائم فرم نے شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا کہ ملک کی کل تعمیراتی پیداوار کی قیمت 2028 کے آخر تک 181.5 بلین ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو 2023 کی سطح سے تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔…

49 حجاج کی اموات؛ تیونس کے وزیر مذہبی امور برطرف

تیونسیا(پاک ترک نیوز) حج 2024کے دوران 49 عازمین کی اموات کے بعد تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا گیا۔ تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم الشائبی کی ذمہ داریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل تیونس کی وزارت خارجہ نے 35تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی جبکہ تیونس کے میڈیا کے مطابق اموات کی تعداد 49ہو گئی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے زیادہ تر حجاج کرام سیاحتی ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور…

شدید گرمی سے جاں بحق ہونیوالے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز کر گئی، جاں بحق ہونے والے حاجیوں میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے حجاج کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا، حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ سعودی عرب میں حاجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق عرب سفارتکار…

مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا؛ 577 حاجی جاں بحق

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کے باعث 550 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہو گئے جن میں سے320 کا تعلق مصر، 144 انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔ مکہ مکرمہ کے سب سے بڑے المیسم مردہ خانہ میں 550 لاشیں لائی گئی جن کی موت شدید گرمی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی کے باعث بیمار ہونے والے 2 ہزار حاجی زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد…

ایام تشریق کا اختتام، حجاج کی 20 جون سے واپسی شروع ہوگی

ریاض(پاک ترک نیوز) ایام تشریق کا اختتام ہوگیا جس کے بعد حجاج کرام کی واپسی 20 جون سے ہونا شروع ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے آخری دن بیشتر حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کے بعد منیٰ سے رخصت ہو کر مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ہیں۔ منیٰ سے مکہ مکرمہ اپنی رہائش گاہ واپسی کے بعد حجاج اب مدینہ منورہ جائیں گے، مسجد نبوی میں نمازیں ادا کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔ حجاج مسجد قباء، مسجد قبلتیں، سباء مساجد اور مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے، تقریباً 20…

لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حج کیلئے موجود 20لاکھ سے زائد عازمین آج میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔ حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین میدان عرفات میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اورخطبہ حج سنیں گے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعیقلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ حجاج سارا دن میدان عرفات میں عبادت اور دعائیں کرتے…

ساڑھے 18لاکھ سے زائد عازمین حج کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج 2024کیلئے ساڑھے 18لاکھ سے زائد عازمین حج کیلئے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پہنچ گئے ۔ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے سیزن میں اب تک 1.85 ملین سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ فضائی، زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہونے والے زائرین کی تعداد 1,847,295 سےتجاوزرکر گئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق 1,783,312 عازمین ہوائی سفر کے ذریعے پہنچے۔ 59,273 عازمین زمینی بندرگاہوں کے ذریعے…

سعودی عرب میں تین ماہ کیلئے براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حکام نے 15 جون سے 15 ستمبر 2024 تک تمام نجی شعبے کے اداروں کیلئے دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس بات کا اعلان وزارت افرادی قوت، قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اوروزارت صحت نے کیا ہے۔ نجی اداروں کو اپنے مزدوروں سے کڑی دھوپ میں کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی ادارے اپنے ملازمین، مزدورں اور کارکنوں سے براہ راست دھوپ میں کام نہ لیں۔ یہ پابندی 3…

حج پرمٹ کے قانون کا آغاز، خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حج پرمٹ کے قانون کا آغاز اتوار دو جون( 25 ذوالقعدہ) سے کردیا گیا جو 14 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے بغیر اجازت حج کی سعادت حاصل کر کے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے عازمین پر 2 جون سے 10,000 ریال تک کے جرمانے اور ملک بدری کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔ بغیر اجازت، نو حج پالیسی کا اطلاق مکہ مکرمہ شہر، مرکزی علاقوں، مقدس مقامات، حرمین ٹرین اسٹیشن، سیکیورٹی چیک پوائنٹس، اسکریننگ سینٹرز اور عارضی سیکیورٹی چوکیوں پر ہوتا ہے۔ یہ ضابطہ 20…

عازمین حج کے لیے مقامات مقدسہ کے راستوں کو ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات

ریاض(پاک ترک نیوز) حج کے دوران مقامات مقدسہ کے اطراف کی سڑکوں کو ٹھنڈا رکھا جائے گا۔ سعودی روڈ اتھارٹی کی جانب سے حج کے دوران مقامات مقدسہ کے اطراف کی سڑکوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹھنڈا رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انتظار گاہوں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر بھی درجہ حرارت کو معتدل رکھنے کے لیے ایسفالٹ سرفیس کولنگ ٹیکنیک استعمال کی جائے گی۔ عرفات میں مسجد نمرہ کے اطراف کے 25 ہزار اسکوائر میٹر کے علاقے کو اس ٹیکنیک کی مدد سے ٹھنڈا رکھا جائے گا۔ سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کی مہم کا آغاز گزشتہ سال…

حج خلاف ورزیوں پر 20 ہزار زائرین کو جرمانہ

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج کی خلاف ورزیوں پر 20 ہزار زائرین کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے تمام وزٹ ویزہ ہولڈرز کو اس سال حج کرنے کی کوشش کرنے سے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا وزٹ ویزا ہولڈر کو حج میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا۔ پبلک سیکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ زائرین کو 15 ذی الحجہ سے 23 مئی جو 21 جون کو آتی ہے، مکہ کا سفر یا قیام نہیں کرنا چاہیے۔ پابندی کا مقصد حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ سعودی عرب کی پبلک سکیورٹی نے…

خادم الحرمین شریفین کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے

ریاض(پاک ترک نیوز) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ شاہی فرمان کے مطابق حرمین شریفین کے متولی نے فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین کو اس سال شاہی مہمانوں کے طور پر حج کی دعوت دی ہے۔ 88 سے زائد ممالک کے دیگر 1300عازمین بھی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ یاد رہے کہ خادم الحرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔…

حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا ہے، رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔ سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کا سیزن اس بار جون میں آرہا ہے جب بہت گرمی پڑتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے۔مناسک حج کی ادائیگی 14 سے 19 جون تک متوقع ہے۔ ایمن غلام کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو موسم کی کیفیت کا پوری طرح علم ہونا چاہیے تاکہ تمام ضروری اقدامات بروقت کیے جاسکیں جبکہ عازمین…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More