براؤزنگ ٹیگ

#saudiarbaia

یکم محرم، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) یکم محرم کو غلاف کعبہ کی تبدیلیاں کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔غلا ف کعبہ کی تبدیلی کا کام 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ ہر سال پرانے غلا ف کعبہ کو جن سنہرے کڑوں سے باندھا جاتا ہے ان سے ہٹا کر اس کی جگہ نئے غلا ف کو مکمل طور پر کعبہ شریف پر لگانے کے عمل میں تین سے چار گھنٹے لگتے ہیں۔ کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری پر200 سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔ یہ تمام افراد غلاف کی تیاری کے مختلف مراحل میں حصہ لیتے ہیں۔ یہاں…

سعودی عرب :تین سیشن پر مشتمل تعلیمی نظام کی منظوری ، 8 ہفتے کی گرمیوں کی تعطیلات مختص

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ نے اگلے پانچ سالوں کیلئے عوامی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، فنی اور پیشہ ورانہ تربیت میں تعلیمی کیلنڈر کیلئے عمومی ٹائم فریم کی منظوری دے دی ہے۔ آئندہ تعلیمی سال میں موسم گرما کی تعطیلات کیلئے8ہفتے مختص کرے گا۔ پہلا تعلیمی سیشن اتوار، 18 اگست، 2024 کو شروع ہوگی، سیشن اتوار، 17 نومبر، 2024 کو شروع ہوگی، اور تیسری مدت اتوار، 2 مارچ، 2025 کو شروع ہوگی، جو جمعرات، 26 جون، 2025 کو ختم ہوگی۔ آنے والے تعلیمی سال کی تعطیلات میں قومی دن کی…

حج قوانین کی خلاف ورزی پرایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوا دیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر وزٹ ویزا کے حامل 153,000 سے زیادہ افراد کو واپس بھیجا گیا۔ سعودی عرب کے محکمہ داخلہ میں حج سکیورٹی فورسز کمانڈز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جلد حج بیت اللہ شریف خادمین الحرمین الشریفین کی سپورٹ سے سمارٹ حج بن جائے گا، حاجیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ سعودی حکام نے بتایا کہ حج پرمٹ سے محروم افراد کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے، مکہ شہر کے داخلی راستوں پر ایک سکیورٹی کارڈن نافذ ہے…

سعودی آرامکو کے شیئرز چند گھنٹوں میں فروخت

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی بڑی توانائی کمپنی آرامکو کے حصص چند گھنٹو ںمیں ہی فروخت ہو گئے۔ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اتوار سے اپنے 0.7 فیصد شیئرز عوام کو فروخت کرنے جارہی ہے جس کی مالیت کا اندازہ قریباً 12 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا۔ سعودی کمپنی آرامکو کے 12 بلین ڈالر کے حصص اتوار کو معاہدے کھلنے کے فوراً بعد چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔ بلومبرگ نیوز کی طرف سے دیکھے گئے معاہدے کی شرائط کے مطابق، ڈیل کھلنے کے چند گھنٹوں میں حکومت نے پیشکش پر تمام حصص کی مانگ کی تھی۔ ڈیل میں 26.70…

سعودی عرب کا مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کیلئے ایک روزہ حج پیکج پر غور

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی جانب سے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج پر غور کیا جا رہاہے ۔ غیر قانونی حجاج کو روکنے کے مقصد کے تحت سعودی عرب مقدس شہر مکہ کے مکینوں تک محدود ایک روزہ پیکج متعارف کرانے اور انہیں یوم عرفات میں شرکت کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ الوطن اخبار نے کہا کہ مجوزہ کم لاگت والے پیکج کا ہدف صرف مکہ میں قانونی رہائش رکھنے والے تارکین وطن اور سعودی شہری ہیں۔

سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم عازمین حج کے لیے کسٹم قوانین وضع کر دیے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم عازمین حج کے لیے کسٹم قوانین وضع کر دیے ہیں۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سالانہ اسلامی حج کی ادائیگی کے لیے ملک میں آنے والے اور کم از کم 60,000 ریال یا ان کی مالیت کا قیمتی سامان لے جانے والے بیرون ملک مقیم عازمین کو آمد اور روانگی پر کسٹم ڈیکلریشن پُر کرنا ہوگا۔ وزارت حج نے کہا کہ یہ اعلامیہ حجاج کے داخلے اور روانگی کے طریقہ کار کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

سعودی وفد فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ سے قبل معائنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی وفد فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ سے قبل معائنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ سعودی عرب کا دو رکنی وفد آئندہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے میچ کی تیاری کے سلسلے میں جناح اسٹیڈیم کی سہولیات اور پچ کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گیا۔ وفد میں ٹیم کے فٹنس کوچ کلاڈیو ڈوناٹیلی اور سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے لاجسٹک مینیجر مصعب ابراہیم شامل تھے۔ ان کا دورہ پاکستان اس سنجیدگی کی نشاندہی کرتا ہے جس کے ساتھ سعودی عرب کوالیفائرز تک پہنچ رہا ہے اور اپنی ٹیم کی تربیت…

غزہ میں جنگ بندی ،عرب ممالک کو اعتماد میں لینے کیلئے امریکی وزیر خارجہ ریاض پہنچ گئے

ریاض (پا ک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کے مشرق وسطیٰ کے دورے کا پہلا پڑاؤ ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں انتظامی معاملات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ امریکی سفارت کار پیر کی صبح ریاض پہنچے ہیں۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں اسرائیل کا سفر بھی کریں گے جہاں ان کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا امکان ہے کہ وہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات…

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد 2 روزہ اہم دورے پر آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا، اس کے علاوہ سعودی وفد کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان ہے۔ سعودی وفد میں سرمایہ کاری، پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراء شامل ہوں گے، وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ…

سعودیہ ائر لائنز کی فروخت کے لئے سعودی حکومت اور پی آئی ایف کی بات چیت شروع

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) ملک کو سیاحت کے مرکز میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر مملکت کی پرچم بردار ائر لائن سعودیہ کو حاصل کرنے کے لیے ابتدائی بات چیت کر رہا ہے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ایک معاہدے پر غور کر رہا ہے جس کے تحت وہ 80 سالہ سعودیہ کو اگلے سال ہوا بازی کے اثاثوں کے اپنے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو میں شامل کرے گا۔ اس معاملے سے واقف لوگوں کے مطابق جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے پی آئی ایف کارکردگی اور منافع کو بہتر بنانے…

نواز شریف کا ماہ صیام کے آخری عشرے میں سعودیہ، لندن جانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بھی سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز…

سعودی عرب: صحرائے عفیف میں غیر متوقع بارش اور ژالہ باری کے بعد برفباری

ریاض (پاک ترک نیوز) صحرائے عفیف میں غیر متوقع بارش اور ژالہ باری کے بعد برف باری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاض کے مغرب میں واقع صحرائے عفیف پہر بارش اور اولے کے بعد غیر متوقع طور پر برف سے ڈھک گیا۔ غیر معمولی موسمی واقعہ نے رہائشیوں کو مسحور کر دیا، کیونکہ برف سے ڈھکی ریت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلتی ہیں، جس سے صارفین کو اس علاقے میں سردی کے منظر پر اپنی خوشی اور حیرت کا اظہار کرنے پر اکسایا جاتا ہے جو عام طور پر اس کی خشک آب و ہوا کے لیے جانا جاتا ہے۔ عفیف میں برفباری…

مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔ خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ ویڈیو میں فلسطین کا پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی…

مدینہ منور :زائرین کی شہر کے مختلف مقامات بارے رہنمائی کیلئے نئے ای پلیٹ فارم کا آغاز

قاہرہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں زائرین کی شہر کے با رے میں رہنمائی کیلئے نئے ای پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ۔جو شہر کے مختلف مقامات کے بارے میں زائرین کیلئے رہنمائی کرتا ہے۔ مدینہ پلیٹ فارم، جسے سمارٹ فونز کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ حجاج اور زائرین کو اہم مقامات، روایتی دستکاریوں اور شہر کے مشہور پکوانوں کی رہنمائی کرتا ہے ۔ ای-پلیٹ فارم کو زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے اور شہر کی اہم خصوصیات کے لیے چھ زبانوں میں ایک جامع صارف دوست رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن…

سعودی کمپنی آرامکو اور چینی کمپنی رونگ شینگ دونوں ایک دوسرے کے حصص خریدیں گی

بیجنگ (پاک ترک یوز) چین میں نجی کمپنی رونگ شینگ پیٹروکیمکل، سعودی کمپنی آرامکو سے مذاکرات کر رہی ہے۔ یہ مذاکرات آرامکو کی یونٹ ساسریف کے 50 فیصد حصص کی خریداری اور چینی یونٹ ننگو ژونگجن پیٹروکیمیکل کے 50 فیصد حصص آرامکو کو فروخت کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جوبیل میں واقع ساسریف 305000 بیرل یومیہ پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر یہ ڈیل آگے بڑھ جاتی ہے تو یہ پہلی نجی چینی کمپنی ہوگی جو اس کی شیئر ہولڈر بن جائے گی۔ واضح رہے اس سے پہلے چین کی سرکاری کمپنی سائنوپک کارپوریشن اب تک وہ…

سعودی عرب بھی فضائی ٹیکسی سروس کی دوڑ میں شامل

ریاض (پاک ترک نیوز) دبئی 2026میں پہلی پرواز کرنے والی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہا ہے وہیں سعودی عرب بھی ہوائی نقل و حرکت کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی انجینئرنگ اور مشاورتی فرم Setec گروپ مملکت میں شہری فضائی نقل و حرکت پر کام کر رہی ہے۔کمپنی کے یورپی شراکت داروں اور مینوفیکچررز کے ساتھ تیار کیے جانے والے تصور کا مقصد لوگوں اور سامان کے لیے فضائی نقل و حرکت فراہم کرنا ہے۔ دبئی 2026 تک اپنی پہلی اڑنے والی ٹیکسی شروع کرنے کی توقع کر رہا ہے، اور وہ ممالک جو اس سروس کو ٹریفک کے…

سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل ممالک کیلئے ای ویزا کی منظوری دے دی

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کے لیے متحدہ الیکٹرانک ٹورسٹ ویزا کی منظوری دے دی ہے۔ ای ویزا ایک سال کے لیے کارآمد ہوگا اور متعدد اندراجات کی اجازت دے گا، زائرین کو مملکت میں 90 دن تک گزارنے کی اجازت دے گا۔دو روز قبل اس فیصلے کی منظوری دی گئی۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا ای ویزا سروس کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب جی سی سی کی سپریم کونسل نے منگل کو دوحہ میں ایک اجلاس کے بعد اعلان کیا…

پاکستان کا کورونا وائرس سے قبل کا حج کوٹہ بحال

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے پاکستان کا 179,210 عازمین حج کا کورونا وائرس سے قبل کا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے اور عمرہ کے لئے عمر کی 65 سال کی حد بھی ختم کر دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 90,000 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ جبکہ اتنی ہی تعداد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کودے دی گئی ہے۔اس سے قبل سعودی حکومت نے پاکستانی پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی تعداد 905 سے کم کر کے 46 کر دی تھی۔ تاہمحکومتی سطح پر بات چیت کے بعد پاکستان نے سعودی حکومت سے…

جاپان اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کرنے والے حوثی باغیوں سے مذاکرات کا خواہاں

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کرنے والے حوثی باغیوں سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ جاپان کا کہنا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں ایک مال بردار بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے والے حوثی باغیوں سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ٹوکیو نے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے کیونکہ وہ گلیکسی لیڈر کی رہائی کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ جہاز ایک اسرائیلی تاجر کی ملکیت ہے اور اسے ایک جاپانی فرم چلاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے…

سعودی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ سے قبل بھرپور پریکٹس

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹیم نے اتوار الأحصا میں ٹریننگ کی۔ انہیں فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو میچز میں پاکستان اور اردن کی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے۔ طبی عملے کی جانب سے ایمن یحییٰ کو اَن فٹ قرار دینے جانے کے بعد خالد الغانم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔سلیم الدوسری تھراپی پروگرام میں مصروف ہونے کی وجہ سے اس ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں ہو سکے۔ سعودی ٹیم کا منگل کو اردن جبکہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More