براؤزنگ ٹیگ

#saudiarbaia

جائز حقوق کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ جائز حقوق کے حصول کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں غزہ میں جاری کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے مطالبات پورے ہونے اور منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قبل ازیں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششوں پر…

مصرمیں ہونیوالی 34ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں برائٹ سٹار 2023اختتام پذیر

قاہرہ (پاک ترک نیوز)مصر میں 34 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’ برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر ہو گئیں۔فوجی مشقوں میں سعودی عرب بھی شامل تھا ۔ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں سعودی عرب سمیت 34 ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں ’برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔ مصر کی فوج کے ترجمان غریب عبدالحافظ نے کہا ہے 31 اگست سے مصر میں 34 ملکی بین الاقوامی جنگی مشقوں کا انعقاد ہوا جس میں 8000 فوجیوں نے شرکت کی۔ یہ مشقیں 31 اگست سے 14 ستمبر تک جاری رہیں اور ان کا مقصد مشترکہ خطرات سے نمٹنا اور باہمی تعاون کو فروغ…

سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ،تعداد ساڑھے تین سے لاکھ تک پہنچ گئی

جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی معاشرے میں طلاق کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ریسرچ کی ضرورت ہے۔سال 2022 کی محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مطلقہ خواتین کی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہوچکی ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سماجیات کے ماہر ین نے اس امر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطلقہ خواتین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ یونیورسٹیوں کے ماہرین ذہنی اور سماجی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر طلاق کے اسباب دریافت کریں اور صورتحال کا گہرائی اور گیرائی سے جائزہ لیں۔وہ جاننے کی کوشش…

ایران میں 7برس بعد سعودی سفارتخانے نے دوبارہ کام شروع کردیا

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی سفارتخانے نے 7برس بعد دوبارہ کام شروع کردیا ۔ایران پہلے ہی جون میں ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول چکا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے باخبر ذرائع کے مطابق ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اتوار سے باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے تہران میں سفارتخانے کے کام کے آغاز بارے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ میں چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران میں مذاکرات ہوئے جس میں سفارتی تعلقات…

یوکرین مذاکرات نے امن کیلئے مشترکہ بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کیا ،جدہ مذاکرات کااعلامیہ جاری

جدہ (پاک ترک نیوز ) یوکرین کے بارے میں جدہ مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق یوکرین مذاکرات نے امن کیلئے مشترکہ بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جدہ میں قومی سلامتی کے مشیروں اور اقوام متحدہ سمیت 40 سے زیادہ ملکوں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سعودی وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العيبان نے کی ، شرکا نے اجلاس بلانے اور اس کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ عرب میڈیا کے…

صدر اردوان خلیج ممالک کے دورے کے آغاز پر سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے تین روزہ خلیجی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور دیگر حکام نے جدہ کے ہوائی اڈے پر ترک صدر اردوان کا استقبال کیا۔ صدر کے ہمراہ ان کی کابینہ کے ارکان اور دیگر ترک حکام بھی ہیں۔اردوان کا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ کیا جس کے بعد وفد کی سطح کی ملاقات ہوئی۔ ترک صدر کے دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور…

نئے عمرہ سیزن میں زائرین کی حرمین شریفین آمد یکم محرم الحرام سے شروع ہوگی۔وزارت حج وعمرہ کی تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) نئے سیزن کے آغاز پرعمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد کاسلسلہ یکم محرم 19 جولائی سے شروع ہوگا۔جنہیں حرمین شریفین میں قیام کے دوران معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانےکے لئےاب تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کی کارکرگی کا سہ ماہی جائزہ بھی لیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے پیر کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق نئی سہولت کا مقصد زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کوبہتر بنانا اور سعودی عرب آمد کو آسان بنانا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا ہے کہ عمرہ ای ویزے کے لیے…

سعودی عرب میں اونٹوں کا سالانہ میلہ یکم اگست سے شروع ہوگا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اونٹوں کے سالانہ میلے کا پانچواں ایڈیشن منگل یکم اگست 2023 سےطائف کے کیمل سکوائر میں شروع ہوگا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی کیمل فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ مکیمل فیسٹیول کے دوران مختلف درجوں میںاونٹوں کی دوڑوںمیں فاتحین کو 56.25 ملین ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔ جبکہ فیسٹیول کے دوران اونٹوں کے درمیان دوڑ کے 589 راؤنڈ ہوں گے۔ فیسٹول کا آغاز 350 راؤنڈ پر مشتمل ابتدائی ریس سے ہوگا۔ مقابلے کا سلسلہ بارہ…

قرآن پاک کی بیحرمتی گھناؤنا عمل ہے جس کا کوئی جواز قبول نہیں، سعودی عرب

نیویارک(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھناؤنے کام کا کوئی جواز قبول نہیں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنا رواداری کی اقدار کے منافی ہے اور یہ نفرت، تعصب اور نسل پرستی کو ہوا دیتا ہے۔ مسلمانوں کی مقدس کتاب کو بار بار جلانا تشویشناک ہے۔ وزیر…

سعودی عرب نے بزنس ویزا متعارف کرا دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بزنس ویزا متعارف کروا دیا ۔ سعودی وزارت خارجہ نے وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے مستشمر زائر” (انویسٹر وزیٹر) متعارف کروادیا ۔یہ بزنس ویزا ہو گا جو آن لائن جاری کرایا جا سکے گا۔ انویسٹر وزیٹر ویزا سعودی دفتر خارجہ کے نیشنل ویزا پورٹل کے ذریعے جاری کرایا جا سکے گا۔بزنس ویزے کا مقصد سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقفیت کا موقع فراہم کرنا ہے جو سرمایہ کار بزنس ویزا حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں دفتر خارجہ کے مشترکہ…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے ،احسن اقبال

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 لاکھ بیرول یومیہ پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کے بعد سال کے آخر تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچے کا خطرہ ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے توانائی پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔اگر ہم فیوسل فیول اور تیل کے اوپر انحصار کریں گے تو ہماری معیشت اسی طرح خطرات میں گھری رہے گی تو حکومت کوشش کر رہی ہے کہ دو…

برکس سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور، وزرائے خارجہ کا جنوبی افریقہ میں اجلاس

جوہانسبرگ(پاک ترک نیوز) برکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اگست میں ہونے والے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں، علاقائی اور عالمی مسائل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات، کثیرالجہتی تحفظ، سلامتی، پائیدار ترقی، انسداد دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلیوں، توانائی کی سلامتی اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی ہے یہ بات جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کی وزیر نیلیڈی پانڈور نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے وزرائے…

شامی صدر بشار الاسد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے

جدہ(پاک ترک نیوز) شام کے صدر بشار الاسد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ شامی بشار الاسد جمعے کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، شام کو رواں ماہ 11 سال بعد علاقائی تنظیم میں بحال کیا گیا تھا، شامی صدر کی سعودی عرب میں آمد عرب ریاستوں کی اکثریت کی جانب سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی تازہ ترین مثال ہے۔ یاد رہے کہ الاسد اور اس کی حکومت کو 2011 میں حزب اختلاف کے مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں شام میں تباہ کن…

عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے کسی بھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آمد و روانگی کی اجازت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) تمام عمرہ زائرین کی سعودی عرب کے کسی بھی ائرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی۔سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سعودی ایوی ایشن کے مطابق ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں، پروازوں کو نئے نوٹی فکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، خلاف…

السعودیہ کے ٹکٹ کے ساتھ 96گھنٹے کا ویزا لیا جا سکے گا، ترجمان ایئر لائن

ریاض (پاک ترک نیوز) سیاحت اور عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے ویزے کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔اور سعودی عرب آنے کے لیے ٹکٹ خریدتے وقت 96 گھنٹے کا ویزا جاری کرایا جا سکے گا۔ سعودی میڈیاکے مطابق ترجمان نے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ترجمان عبداللہ الشھرانی نےکہا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت السعودیہ کی پروازوں کے مسافروں کو ٹکٹ خریدتے وقت سیاحتی ویزا جاری کرانے کی سہولت دی جائے گی۔اس حوالے سے ڈیجیٹل سسٹم کو جلد موثر کیا جائے گا۔ سعودی وژن…

ریاض ،رونالڈو نے گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کرلیا

ریاض(پاک ترک نیوز) سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے بچوں کے ہمراہ ریاض بولیوارڈ ورلڈ کے تفریحی مقام کی تصاویر شیئر کی۔ تفصیلات کے مطابق پرتگالی سٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو النصر فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں تاہم انہوں نے دارلحکومت ریاض میں اپنی گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔جورجینا اور رونالڈو سنہ 2016 سے ایک ساتھ ہیں اور دونوں کے دو بچے ہیں…

عازمین حج کی تعداد پرپابندی ختم

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے عازمین حج کی تعداد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے کہا ہے کہ رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ عازمین حج کی تعداد پر پابندی کورونا وبا کے باعث عائد کی گئی تھی۔ گزشتہ برس سعودی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 65 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ عازمین کوحج ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ سال 2019 میں 25 لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔وزیر حج…

رونالڈو کیلئے کنگڈم سویٹ میں رہائش کا انتظام

ریاض (پاک ترک نیوز) معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیلئے سعودی عرب میں شاہانہ طرز کی رہائش کا انتظام کردیا گیا۔ جہاں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ زندگی کی تمام آسائشوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔ رونالڈو کے عملے کے ارکان کے لیے سترہ کمرے مختص کیے گئے ہیں، شاہانہ سویٹ ہوٹل کی ننانوے منزلہ عمارت کے سب سے بہترین سویٹ میں سے ایک ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق اسٹار فٹ بالر ریاض کے فور سیزن ہوٹل میں ٹھہریں گے، یہاں ان کا قیام تب تک ہوگا جب وہ اپنی مستقل رہائش میں شفٹ نہیں ہوجاتے۔ کنگڈم سویٹ، جو 99 منزلہ…

رونالڈو فیملی کے ہمراہ آج شب ریاض پہنچیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) عالمی سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آج پرائیوٹ جہاز میں اپنی فیملی اور معاونین کے ساتھ رات 11 بجے ریاض پہنچیں گے۔ سعودییڈیا کی رپورٹ کے مطابق النصر کلب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سپر سٹار فٹبالر کا عوامی استقبال نہیں ہوگا جبکہ کل منگل کو اُن کے اعزاز میں مرسول پارک میں عوامی استقبالیہ ہوگا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ النصر کلب کرسٹیانو رونالڈو کا انٹرنیشنل کارڈ سابقہ کلب سے حاصل کرے گا جبکہ بعد ازاں ان کا طبی معائنہ ہو گا۔ کرسٹیانو رونالڈو اور فیملی کو ریاض کے مشہور ہوٹل میں…

چینی صدر آج سعودی عرب پہنچیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) چینی کے صدر شی جن پنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچیں گے ۔ چینی صدر تین روزہ دورہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کے دعوت پر کر رہے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ اپنے دورے کے دوران ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سعودی فرمانروا کے علاوہ ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود ہوں گے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ خلیجی ممالک اور چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی کے علاوہ سعودی عرب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More