رانا ثنا اللہ کی سعودی نائب وزیر داخلہ سے وفود کی سطح پر ملاقات
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو، سیکریٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ اور دیگر عہدیداران نے ملاقات میں شرکت کی۔ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کو پوری طرح نافذ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس منصوبے کے تحت عازمین حج کو پاکستان ہی میں سعودی امیگریشن کی سہولت میسر کی…