براؤزنگ ٹیگ

#savsaus

دوسرا سیمی فائنل:آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

کولکتہ(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بارش سے قبل جنوبی افریقہ نے 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا باووما نے کیا، تاہم کپتان ٹیمبا باووما…

ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل :جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولکتہ(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہرکولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جارہےآئی سی سی ورلڈ کپ 2023دوسری فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہیں ۔ سائوتھ افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

ورلڈکپ ،جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے312 رنز کا ہدف

لکھنو (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان بھارت کے شہر لکھنؤ کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں ساؤتھ افریقا نے آسٹریلیا کو 312 رنز کا ہدف دے دیا، جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔…

ورلڈ کپ :سائوتھ افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

لکھنو (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں سائوتھ افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر لکھنو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دسویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ سائوتھ افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور جنوبی افریقہ نے ایک اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے چاررنز بنا لئے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More