سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں ، سکالرشپ آگئے
جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے اپنے تعلیمی اداروں کے دروازے 160 ممالک کے طلبا کے لیے کھول دیے ہیں ۔ ’ادرس فی السعودیہ‘ (سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں) کے نام سے نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے ۔ جس کے تحت مختصر اور طویل مدت کے لیے تعلیمی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختصر ویزا ایک سال کے لیے ہوگا اور طویل مدتی ویزا مکمل تعلیمی پروگرام کے لیے ملے گا۔ یہ ویزے طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور سکالرز کو بھی جاری کیے جائیں گے ۔
سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ 160 ممالک کے طلبہ اس سکیم سے…