ترکیہ میں ہائیڈروجن سے چلنے والا سکوٹر تیار
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترک انجینئروں نے ہائیڈروجن سے چلنے والا سکوٹر تیار کر لیا ہے جو نہ صرف انتہائی کم وقت میں چارج ہو جاتا ہے ۔ ساتھ ہی اسکی ہائیڈروجن بیٹریز ایک چارج میں 60کلومیٹر سے زائد سفر کر سکتی ہیں
ترکیہ میں ای سکوٹرز کی حالیہ برسوں میں فروخت اور کرایہ پر لینے کے رجحان میںبے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود ان کے کئی نقصانات ہیں، جیسے طویل چارجنگ کا وقت اور ضائع شدہ بیٹریوں سے ممکنہ آلودگی۔ چار ترک انجینئروں کو امید ہے کہ ہائیڈروجن پاور پر کام کرنے والا ایک نیا سکوٹر ان مسائل پر قابو…