عجمان میں پہلی خودکار بس سروس کا آغاز
ابوظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کی شہر عجمان میں پہلی خودکار بس سروس کا آغاز کردیا گیا ۔یہ خود کار بس عجمان کورنیش پر فیرمونٹ ہوٹل اور کورل بیچ کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔اس بس میں 15 سواریوں کی گنجائش ہے۔ یہ کاربن فری ہے۔ وہیل چیئرکو بس پر چڑھانے کے لیے بھی خصوصی سہولت رکھی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایون کمپنی کے مطابق مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بس کو ایجوکیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس میں ’وی ٹو ایکس‘ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ سسٹم سہ جہتی کیمروں سے لیس ہے…