سینیٹ میں 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینیٹ میں 8فروری کو عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران قرارداد خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔
سینیٹر دلاور خان کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، اس وجہ سے ان علاقوں کی الیکشن کے عمل میں شرکت مشکل ہے۔
سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ الیکشن کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، چھوٹے صوبوں میں بالخصوص الیکشن مہم کو چلانے کیلئے مساوی حق دیا جائے۔…