براؤزنگ ٹیگ

#Seoul

شمالی کوریا کی جوابی جوہری حملے کو روکنے کی کامیاب مشق

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نےملک کے رہنما کم جونگ اُن کی رہنمائی میں 600 ملی میٹر کے انتہائی بڑے متعدد راکٹ لانچر اور ذیلی یونٹوں کی شرکت کے ساتھ جوہری جوابی حملے کی نقل کرتے ہوئے پہلی مشترکہ حکمت عملی کی مشق کی۔ جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مشق 22اپریل کو کی گئی جسے ایک حقیقی ڈرل میں تقسیم کیا گیا تھا تاکہ یونٹوں کو ایک ایسے وقت میں جوہری جوابی حملے کی پوزیشن میں تبدیل کرنے کے طریقہ کار اور عمل میں مہارت حاصل ہو، جب"وسان پالریونگ" سسٹم جو ریاست کا سب سے بڑا جوہری بحران کا الارم…

شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر ،جنوبی کوریا کا دعوی

پیان یانگ (پا ک ترک نیوز) جنوبی کوریا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کردیئے ۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل سے سمندر میں "کئی" کروز میزائل فائر کیے ہیں۔ سیول کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا کہ میزائل صبح کے وقت فائر کیے گئے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ہماری فوج نے آج صبح تقریباً 7:00 بجے پر شمالی کوریا کی جانب سے بحیرہ زرد کی طرف داغے گئے کئی کروز میزائلوں کا پتہ لگایا۔ جنوبی کوریا اور…

کم جونگ ان کا جزیرہ نما کوریا کی ممکنہ اتحاد کیلئے ایک بڑی یادگار کو ہٹانے کا فیصلہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے والد کے اتحاد کی یادگار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شمائی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے جزیرہ نما کوریا کے ممکنہ دوبارہ اتحاد کیلئے ایک بڑی یادگار کو ہٹانے کا عزم ظاہر کیا جسے ان کے والد نے پیانگ یانگ میں تعمیر کیا تھا، اور اسے "آنکھوں کا نشان" قرار دیا تھا۔ پیانگ یانگ میں سپریم پیپلز اسمبلی (ایس پی اے) کے اجلاس میں تقریر کے دوران کم کی کال شمالی کوریا کے رہنما کے حالیہ جنگی بیانات کے سلسلے میں تازہ ترین تھی، جس…

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دو جزیروں پر 200سے زائد گولے داغ دیئے

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دو جزیروں پر 200سے زائد گولے داغ دیئے ۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے کشیدہ سمندری سرحد کے قریب دو جزیروں کی طرف سمندر میں توپ خانے کے 200 سے زائد گولے فائر کیے ہیں، جسے سیئول نے "اشتعال انگیزی" قرار دیا ہے کیونکہ اس نے براہ راست فائر ڈرلز کے ساتھ جواب دیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ترجمان لی سنگ جون کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کی جانی سے فائر کئے گئے گولوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا، انہوں…

شمالی کوریا رہنماکم جونگ ان کا امریکہ، جنوبی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے رہنما نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دعوی کیاہے کہ کم جونگ اُن نے امریکہ، جنوبی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا معائنہ کیا ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل اور پرل ہاربر میں امریکی فوجی اڈے سمیت "بڑے ہدف والے علاقوں" کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا معائنہ کیا ہے۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے کہا کہ کم نے پیانگ…

امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں گرکر تباہ

سیئول (پاک ترک نیوز) امریکہ کا ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں طیارے کا پائلٹ کا محفوظ رہا جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایف 16 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو کھیتوں میں گر کرتباہ ہوا۔ جنوبی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جنوبی کوریا نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے کم شرح پیدائش کا ریکارڈ توڑ دیا

سیئول (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے کم شرح پیدائش کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جنوبی کوریا نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے کم شرح پیدائش کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بدھ کو شماریات کوریا کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فی جنوبی کوریائی خاتون اپنی تولیدی زندگی کے دوران متوقع بچوں کی اوسط تعداد 2022یں 0.78 تک گر گئی، جو ایک سال پہلے 0.81تھی۔ یہ اعداد و شمار اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے ممالک میں سب سے کم ہے، جس کی اوسط شرح 2020میں…

شمالی کوریا کا وارننگ کے باوجود 2مزید بیلسٹک میزائل کر تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز)شمالی کوریا نے فائرنگ رینج خلاف ورزی کی وارننگ کے باوجود مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل فائر کئےہیں، پیانگ یانگ کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کے ساتھ ممنوعہ ٹیسٹنگ سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں ۔ جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ اس نے "اہم اشتعال انگیزی" کے طور پر دونوں لانچوں کی "سختی سے مذمت"…

شمالی کوریا کا ایک اوربیلسٹک میزائل کا تجربہ

سیئول (پاک ترک نیوز) جنوی کوریا حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔شمالی کوریا کا یہ اقدام اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں سے پہلے سامنے آیا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود میں مشرق کی جانب ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا۔…

شمالی کوریا کا ڈرون جنوبی کوریا کے صدارتی نو فلائی زون میں داخل ہوا: فوج

سیئول (پاک ترک نیوز)جنوبی کورین فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ڈرون جنوبی کوریا کے صدارتی نو فلائی زون میں داخل ہوا۔ جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک ڈرون گزشتہ ماہ سیئول میں جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے ارد گرد نو فلائی زون کے شمالی سرے میں داخل ہوا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشہ ماہ پیش آیا۔ ایک فوجی اہلکار نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کو بتایا، ڈرون نے زون کے شمالی کنارے میں اڑان بھری، لیکن یہ اہم سیکورٹی تنصیبات کے قریب نہیں پہنچا۔ یہ…

جنوبی کوریا کے ساتھ جوہری مشقوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،بائیڈن

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ جوہری مشقوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جوہری مشقوں پر بات نہیں کر رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب صدر یون سک یول کے اس بیان پر رد عمل میں کہا کہ واشنگٹن اور سیول امریکی جوہری اثاثوں سے متعلق مشقوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کورین صدر کا کہنا تھا کہ وہ…

جنوبی کوریا کا امریکہ کے ساتھ مشترکہ جوہری مشقیں کرنے کا فیصلہ

سیئول (پاک تر ک نیوز) جنوبی کورین صدر یون سک یول کا کہنا ہے کہ سیئول اور واشنگٹن شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری اور میزائل پروگراموں کا مقابلہ کرنے کیلئے جوہری اثاثوں پر مشتمل مشترکہ مشقوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ پیر کو شائع ہونے والے Chosun Ilbo اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں، یون نے کہا کہ واشنگٹن کی موجودہ "جوہری چھتری" اور "توسیع شدہ ڈیٹرنس" اب جنوبی کوریائیوں کو یقین دلانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "جسے ہم توسیعی ڈیٹرنس کہتے ہیں وہ بھی امریکہ ہمیں کہہ رہا تھا کہ پریشان نہ…

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

سیول (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ مشرقی پانیوں میں کیا گیا ہے ۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو جمعرات کو شمالی کوریا کے علاقے ونسن سے داغا گیا۔ یہ میزائل 240کلو میٹر تک وار کرسکتا ہے ۔لانچ سے کچھ دیر پہلے، جنوبی کوریا اور امریکی فوجوں نے "پہلے سے منصوبہ بند" میزائل دفاعی مشق کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی…

امریکہ اور جنوبی کوریا کا سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

سیول (پاک ترک نیوز) امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ الچی فریڈم شیلڈ نامی مشترکہ مشقیں یکم ستمبر تک جاری رہیں گی،جس میں امریکا اور جنوبی کوریا کی فوج 11 فیلڈ ٹریننگ پروگرامز میں حصہ لے گی۔ سیول وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر مشقوں میں میزائل کا پتہ لگانے کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور نئے انٹر سیپیٹر سسٹم کی جلد تعیناتی پر بھی زوردیا جائےگا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکا،جنوبی کوریا اور جاپان نے بلیسٹک میزائل دفاعی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More