براؤزنگ ٹیگ

#shafqatmehmood

سیالکوٹ جلسے کا مقام تبدیل ، پی ٹی آئی وی آئی گرائونڈ میں میدان سجائے گی

سیالکوٹ(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کرلیا ۔ پی ٹی آئی اب وی آئی پی کرکٹ گرائونڈ میں میدان سجائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی، اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کر رہے ہیں۔ شفقت محمود اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پر امن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، عثمان…

وزرا کی بہترین کارکردگی ،مراد سعید کا پہلا نمبر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ مراد سعید پہلے ،اسد عمر دوسرے اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر تیسرے نمبر پر رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ وفاقی وزیر مراد سعید پہلے ،اسد عمر دوسرے ،ثانیہ نشتر تیسرے شفقت محمود چوتھے جبکہ شیریں مزاری پانچویں نمبر پر رہیں۔چھٹے پر خسرو بختیار، ساتویں پر معید یوسف جبکہ عبدالرزاق دائود آٹھویں نمبر پر رہے۔ شیخ رشید کا نواں…

شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی علاماتیں معمولی ہیں اور میں خود کو ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔ وزیر تعلیم نے سارا وقت ماسک پہننے اور ضروری ہدایات پر عملدر آمد پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اب یہ اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد آج ہونا تھا، جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع تھے، تاہم بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے بیان…

این سی او سی اجلاس، موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہونگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔ یہ فیصلہ اتفاق رائے سے این سی او سی میں ہوا ہے۔ این سی او سی کا اہم اجلاس وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوگیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں…

موسم سرما کی تعطیلات 25دسمبر سے 5جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے، شفقت محمود

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے۔ تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی این سی او سی کے حتمی اتفاق رائے کے بعد آج فیصلہ کیا جائے گا۔ تعطیلات کے حوالے سے وزیرتعلیم نے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تعطیلات کے بارے میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی ہیں، اور اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے، تاہم نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More