براؤزنگ ٹیگ

#shahabazsharif

بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے ،وزیراعظم

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے جس پر 55 ارب کی لاگت آئے گی، اگلے مرحلے میں ملک بھر کے دس لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بات بلوچستان کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا و دیگر موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہے گیا اسے ترقی دیے بغیر پاکستان کی ترقی مکمل نہیں ہوگی، بلوچستان کے ٹیوب ویلز…

وزیراعظم سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر کی ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔وزیراعظم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت…

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے، شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے اور وزیراعظم نے 16 ماہ میں بطور…

پچھلی حکومت انسانیت کی خدمت کی بجائے انتقامی سیاست کرتی رہی، وزیراعظم

ملتان(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت انسانیت کی خدمت کی بجائے انتقامی سیاست کرتی رہی۔ وزیرِاعظم نے ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیرِاعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال ہسپتال کو فنڈز جاری نہ کرکے بربادی کی، گزشتہ 4 سال شدید غفلت برتی گئی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دکھی انسانیت اسپتال کی تکمیل کے انتظار میں تھی لیکن پچھلی حکومت…

سپریم کورٹ کا کام پنچایت لگانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام پنچایت لگانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اس کے فیصلوں کو تسلیم کرنا پڑیگا، الیکشن کے فنڈز کا معاملہ دوبارہ پارلیمان میں آئے گا اور وہی اسے حل کرے گی، کسی بھی ممکنہ عدالتی فیصلے کے پیش نظر پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ اتحادی متفق ہیں کہ 13 اگست کو پارلیمنٹ کی مدت پوری ہورہی ہے ، الیکشن کی…

چین نے اقرار کیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف مشکل میں ڈال رہا ہے،وزیراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے اس بات کااقرار کیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف مشکل میں ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں امامیہ کالونی کراسنگ فلائی اوورکے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھر کبھی بتاؤں گا کیسے آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہمارے ذمے پڑا،آئی ایم ایف معاہدے نے لکیریں نکلوادی ہیں،جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے،جانتا ہوں عام بندے کی زندگی تنگ ہے،65ارب روپے کی خطیررقم سے پورے ملک…

مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں۔ مریم نواز سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 739 سے جدہ روانہ ہوئیں جبکہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور بیٹے کے علاوہ فیملی کے دیگر افراد بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی ۔مریم نواز قیام کے دوران اپنے والد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جو لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔نواز شریف اور مریم نواز…

عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے فل کورٹ بنائے ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے فل کورٹ بنائے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لائرز کمپلیکس اسلام آباد کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ کا فیصلہ ہمیں قبول ہو گا، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور فل کورٹ بنایا جائے، فل کورٹ کا فیصلہ ہمیں قبول ہو گا، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی، عدلیہ کا احترام…

وزیراعظم سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر عزت مآب جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے نیشنل گارڈ سلطنت بحرین کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہا ۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئی ٹی،…

لاپتہ افراد کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم کی عدالت کو یقین دہانی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔ وزیراعظم نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ لاپتہ افراد کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، بہت مہینوں سے لاپتہ افراد کے کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں، اس پر ریاست کا وہ رویہ نظر نہیں آتا جو ہونا چاہیے، لوگوں کو غائب کرنا ریاست کی غیر اعلانیہ پالیسی ہے، وزیراعظم یہ کیسز حل کریں…

وزیراعظم نے بجلی صارفین کو بلز پر صارفین کو ریلیف کیلئے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کو بلز پرریلیف فراہم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔وزیراعظم نے بجلی صارفین کو بلوں پر24 گھنٹوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کےمطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریلیف کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے اور صارفین کو بجلی کے 200 یونٹ بلز پر24 گھنٹوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹےکام کرے۔ بلز کی تصحیح کیلئے تمام اسٹاف کی چھٹیاں ختم کرکے…

سیلاب و بارش متاثرین کیلئے وزیراعظم کے 37ارب کے امدادی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے 37 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار روپے نقد دیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نقد رقم کی تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے کی جائے گی۔ خطاب کے دوران انہوں نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز سمیت چھ شہید فوجی افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سیلاب سے…

کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں شریک کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہائوس بلا لیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم ہائوس بلا لیا گیا ۔خصوصی تقریب میں وزیراعظم پاکستان ارشدندیم،نوح دستگیر اور انعام بٹ سمیت دیگرایتھلیٹس کو نقد انعامات دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کامن ویلتھ اوراسلامک گیمز میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا گیا ہے۔پاکستان کو کو وکٹری اسٹینڈ پر لانے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب بائیس اگست کو ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق جیولین تھرورارشد ندیم کودو گولڈ میڈلزجیتنےپر ایک کروڑروپےانعام دیاجائےگا۔ ویٹ لفٹرنوح دستگیرکے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More