براؤزنگ ٹیگ

#shahbazhsairf

وزیراعظم سے آصف زرداری اور فضل الرحمن کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورہ یو اے ای ،وزیراعظم آج مصروف دن گزاریں گے

ابوظہبی (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کے سلسلے میں آج ایک مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید سے ابو ظہبی کے صدارتی محل میں ملاقات کرینگے۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم اماراتی سرمایہ کار کمپنیز کے نمائندگان سے ملاقات…

گندم کے وافر ذخائر موجود ،مصنوعی قلت پیدا کرنیکی اجازت نہیں دیں گے:وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں،ملک میں کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلی سطحی ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ پاسکو…

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ابوظہبی(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امور جناب عبداللہ طوق المری اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ،وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، معاون خصوصی طارق فاطمی اور معاون خصوصی طارق باجوہ بھی شامل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More