براؤزنگ ٹیگ

#shahbazhsarif

وزیراعظم نیشنل آئی ٹی منصوبوں کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیشنل آئی ٹی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کا اجراءآج ہوگا ۔وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اعزازی مہمان ہوں گے۔ سیمینار میں منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، خزانہ، دفاع، دفاعی پیداوار، خارجہ امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، اطلاعات و نشریات کے وزراءشرکت کریں گے۔ سیمینار میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزراءاعلیٰ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئی ٹی ماہرین، سینئر آرمی و…

ملکر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،وزیر اعظم

دوحا(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ دوحا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے، کم ترقی یافتہ ممالک کی پائیدار ترقی کے لئے کانفرنس کا بروقت انعقاد کیا گیا، ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان…

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی پہلی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مظبوط ہوں گے۔ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت…

وزیراعظم شہباز شریف آج یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک(پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحد کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔وزیراعظم پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچیں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطح مباحثے کے شرکاء سے خطاب کریں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔ خطاب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ہالینڈ کے ہم منصب…

وزیراعظم شہباز شریف سے نیو یارک میں جان کیری سمیت عالمی رہنمائو ںکی ملاقاتیں

نیویارک(پاک ترک نیوز) نیو یارک میں اقوام متحدہ کے 77ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے جان کیمیر سمیت عالمی رہنمائوں کی ملاقاتیں ہوئیں ۔وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری ،آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامر،فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سمیت دیگر عالمی رہنمائوں سے ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل…

وزیراعظم شہباز شریف نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نومبر میں آئین کے مطابق نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست کے وقت میں سیاست ہوگی، جب انتخابات ہوں گے اور میدان سجے گا تو سیاست بھی ہوگی لیکن میثاق معیشت کے لیے ہم آج بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر بات ہو سکتی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اقتدار جانے کا نشہ ٹوٹ رہا ہے جو…

مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان SOYLU اور وزیر ماحولیات MURAT KURUM کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ سیلاب سے 300 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاںبحق ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اِس آفت سے فصلیں اور مکانات تباہ ہو…

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا . وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر معطل کر کے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے دوکانداروں پر فکسڈ سیلز ٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کرنے کا حکم دے دیا. وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ دوکانداروں سےبجلی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More