براؤزنگ ٹیگ

#shahbazshairf

اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی شریک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کردی گئی۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، اتحادی جماعتوں کے قائدین،اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ غائبانہ نماز جنازہ میں اسماعیل ہانیہ کی مغفرت کی دعا کی گئی جبکہ ان کی شہادت پر ملک بھر میں آج سوگ منایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

مزدوروں کے حقوق سے متعلق جلد قومی لیبر کانفرنس کا انعقاد کرینگے ، صدر ، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ محنت کشوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے پالیسیوں کے عمل درآمد میں ریاست کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے لیے کردار ادا کریں گی۔…

وفاق اور صوبوں کومعاشی استحکام کیلئے قریبی تعلق بنانا پڑے گا : وزیراعظم

کراچی (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ معاشی استحکام کا ہے، جس کیلئے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کیساتھ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو اللہ نے سندھ میں اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کو خدمت کا موقع دیا، ہمیں مل کرپہلے سے زیادہ تعاون اور تعلق کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج میں کراچی حاضر ہوا ہوں، پچھلے کچھ ماہ سے یہاں آنے کا پروگرام…

وزیراعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے…

صدر مملکت آصف علی زرداری آج وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری آج سہ پہر 3 بجے وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا حجم 12 سے 14 اراکین تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔ وفاقی وزرا کو ابتدائی مرحلے میں اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے، وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ…

صدر مملکت عارف علوی آج نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف سےحلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب آج سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لیں گے اور صدرعارف علوی خود بھی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لینے کے لیے تیار ہیں۔ تقریب حلف برداری آج پیر سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں منقعد ہوگی۔ اس حوالے سے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے قریبی ذرائع نے بھی دعوی کیا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم کا حلف صدر عارف علوی ہی لیں…

بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں،پرویز الہی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔شہباز شریف ظالم آدمی ہے اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔ یہ سارے گھبرائے…

ایک کھلنڈرا لایا گیا جس نے ملک کا بُرا حال کر دیا،نواز شریف

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک کھلنڈرا لایا گیا جس نے ملک کا بُرا حال کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں۔ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کریں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، ایسے شخص کو لایا گیا جسے ملک، معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ پتہ ہی نہیں تھا، ریاست مدینہ کہنے والے کو خود ریاست مدینہ کا پتہ نہیں تھا، عوام کو قصے اور کہانیاں سنائی گئیں۔ انہوں نے کہا…

بین الاقوامی برادری کو ترکیہ میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے کام کرنا چاہیے،وزیراعظم

انقرہ(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنیوالے تباہ کن زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ترکیہ میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے کام کرنا چاہیے۔پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں ترکیہ کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر بے حد افسوس ہے، نقصان بہت زیادہ ہے، آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی…

اگر ہم ملوث ہوتے تو اپنی آڈیو کیوں لیک کراتے؟، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم ملوث ہوتے تو اپنی آڈیو کیوں لیک کراتے؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلے وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہوئی اس کے بعد اگلے دن دوسری آڈیو آگئی، کہا گیا کہ آڈیو لیکس میں حکومت ملوث ہے، اگر ہم ملوث ہوتے تو اپنی آڈیو کیوں لیک کراتے؟ وزیراعظم نے کہا کہ سائفر کے معاملے میں قوم سے بددیانتی کی گئی، آڈیو لیک میں عمران خان نے کہا کہ امریکا سے آنے والے خط پر امریکا کا نام نہیں لینا، عمران خان نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More