براؤزنگ ٹیگ

#shahbazsharif

ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور قوم 14اگست کا دن روایتی جوش و خروش سے منائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے، ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے ، ارشد ندیم نے 40سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جیت کر دیا ہے، پوری قوم اللہ کا شکر ادا کررہی ہے ،خوشیاں منارہی ہے، ارشد ندیم نے…

وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولائریشن پر فیصلہ ہوگا۔ گوئٹے مالا اور پاکستان کے درمیان سیاسی روابط کے قیام سے متعلق یادداشت کی منظوری، پاکستان اور ایکواڈور کے مابین سیاسی روابط کے معاہدے پر دستخط کی منظوری ایجنڈے کا حصہ…

صدر اور وزیر اعظم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ وخوشحالی کیلئے پرعزم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کےقومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں اقلیتوں کا دن مناتے ہیں، قائداعظم کے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے وعدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں…

وزیراعظم کا 12 اگست کو ورلڈ یوتھ ڈے بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوش، 12 اگست کو ورلڈ یوتھ ڈے بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ اس حوالے سے نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان بھی کیا جائے گا، منفرد تقریب کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے انچارج رانا مشہود کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بھی خصوصی تقریب میں شرکت متوقع ہے ، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو جاب آفرز کے لئے سٹال بھی لگائیں گی۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی…

ترکیہ کیساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد کی ترک وزیرِ تجارت و کسٹمز ڈاکٹر عمر بولات کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہء پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں، ترکیہ اور پاکستان…

ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا : وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم ،اللہ تعالیٰ اور رسول کے تابع جو گفتگو کی وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، میں علما کی جوتیوں میں بیٹھنے والا ایک ادنیٰ انسان ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سپہ سالارپاکستان آرمی جنرل عاصم منیر،انتہائی لائق احترام علماو مشائخ کو میرا سلام، آج سپہ سالار کی…

وزیراعظم نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا آغاز کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مون سون کی شجر کاری کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جس میں 10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کا موسم ہر لحاظ سے دلوں کو خوش کرنے والا موسم ہے، مون سون میں بادل آنے سے چہرے پر خوشی کی لہر آتی ہے، شجرکاری مہم سے ملک خوبصورت ہوگا۔ وزیراعظم کہا کہ ہمارے ملک کو 2022 میں موسمیاتی تبدیلی نے بری طرح متاثر…

پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہا ہے کرکٹ ٹیم کی تشکیل نوکریں، میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے صرف ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے، کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو ایک بڑی کامیابی ہو گی، میرٹ کیخلاف میں بھی سفارش کروں تو نہ مانیں۔ ان کا…

اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے اور پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کی زمین مقتل گاہ اور قبرستان بن چکی ہے، ہر طرف بکھرا خون انسانیت کو جنجھوڑ رہا ہے، 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں،…

وزیراعظم کا پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس، مجرمانہ کارروائی کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایم ڈی پاسکو کیپٹن (ر) سعید سمیت دیگر افسران کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی اور گندم کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو پاسکو میں کرپشن کی انکوائریز ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کو ابتدائی انکوائری میں گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی تھیں، گزشتہ 2 سال میں…

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز، دورہ ایران ملتوی، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورہ ایران ملتوی کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھیں، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے طبیعت ناسازی کے باعث دورہ ایران بھی ملتوی کر دیا، وزیر اعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے…

فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا، عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے سنگین جرم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں جاری اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس میں…

نوجوان آبادی پاکستان کا اثاثہ ہیں جن کی فلاح و بہبود سے ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے : وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوان آبادی پاکستان کا اثاثہ ہیں جن کی فلاح و بہبود سے ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم شہبازشریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔نوجوانوں کو وسائل فراہم کئے جائیں تو ہمارے نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ…

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ مؤخر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی ہے، ان ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ بھی…

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیرغور لائے جانے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر پابندی کا معاملہ زیرغور لائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم کا ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ترقی برآمدات بورڈ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارتِ تجارت و متعلقہ ادارے 3 برس میں برآمدات کے 60 ارب ڈالر کے ہدف کے لئے عملی اقدامات کریں، گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، حکومتی پالیسیوں کی بدولت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو خوش آئند امر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا…

سرمایہ کاری اور حکومتی اداروں کی استعداد میں بہتری کیلئے عالمی فرم کی خدمات حاصل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور حکومتی اداروں کی استعدادِ کار میں بہتری کے لیے عالمی فرم کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے اور سرمایہ کاری میں بہتری کے حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کنسلٹنسی فرم کئیارنی (Kearney) کی خدمات حاصل کر لی…

اسلام آباد میں جدید آئی ٹی پارک کی تعمیر سے پورا ملک مستفید ہوگا: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے جدید آئی ٹی پارک کی تعمیر سے پورا ملک مستفید ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے آئی ٹی پارک کی تعمیر سے پورا ملک مستفید ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کو ہنر کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کا نظام متعارف کرایا،پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات…

گزشتہ چار مہینوں میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کے فراڈ کا پکڑا گیا ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار مہینوں میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کے فراڈ کا پکڑا گیا ۔ٹیکس ریفنڈ کا نظام مزید بہتر بنائیں گے ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے چار گھنٹے طویل اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے گزشتہ آٹھ ہفتوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ایف بی آر کی…

صدر مملکت اور وزیراعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر کرتی ہے، ملک سے دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ دوسری جانب وزیر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More