براؤزنگ ٹیگ

#shahbazsharif

اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی: وزیر اعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام کو آخری پروگرام تصور کرنا ہے، اجتماعی کاوشوں سے ہم پاکستان کو عظیم تر اور باعزت بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کا…

پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پاسکو سے متعلق امور زیر غور کیا گیا، اجلاس میں گندم سے متعلق بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں،ویٹ بورڈ میں کسانوں کےنمائندے شامل کیے جائیں،وزیراعظم نے بورڈ میں لینڈ انفارمیشن اینڈ…

وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر الہا م علییوف کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، آذربائیجان کے صدر کی شکر پڑیاں آمد، قومی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، پاک فوج کے دستے نے آذربائیجان کے صدر کو سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مہمان صدر کے ہمراہ تھے، صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر…

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ آذر بائیجان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ باکو میں دی تھی۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اپنے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی…

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علییوف وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہو گی۔ آذربائیجان کے صدر کےدورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر…

ایف بی آر میں اصلاحات اور مکمل ڈیجیٹائز یشن ہماری معاشی بقا کا مسئلہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور مکمل ڈیجیٹائز یشن ہماری معاشی بقا کا مسئلہ ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پاکستان کسٹمز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں کسٹمز اور ایف بی آر میں اصلاحات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسٹمز کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف…

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،متعدد محکمے ختم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کوختم کرنے کے لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔ منظور شدہ لائحہ عمل کے مطابق وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی بنائی جائے گی، جبکہ وفاقی حکومت کی زیر نگرانی صوبائی نوعیت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو متعلقہ صوبائی اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔ اسی طرح پاک پی ڈبلیو ڈی کو تفویض شدہ دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں کو جاری رکھنے کے لیے ایسٹ اینڈ فیسیلیٹی مینیجمینٹ…

گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا۔ سنی اتحاد کونسل اراکین نے وزیراعظم کیخلاف نعرے بازی کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں، البتہ پی ٹی آئی کی حکومت میں گندم اور چینی برآمد ہوئیں اور پھر دونوں چیزیں درآمد کی…

دہشتگردی کے خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرِستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد صفیان اور این سی بی زین علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، انہوں نے شہداء کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کو دہشتگردی کی عفریت سے پاک…

عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں مدد کرے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں مدد کرے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ملاقات کی، ہائی کمشنر فلپو گرینڈی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کی انتہائی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ…

بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے ،وزیراعظم

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے جس پر 55 ارب کی لاگت آئے گی، اگلے مرحلے میں ملک بھر کے دس لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بات بلوچستان کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا و دیگر موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہے گیا اسے ترقی دیے بغیر پاکستان کی ترقی مکمل نہیں ہوگی، بلوچستان کے ٹیوب ویلز…

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر اور وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی پر انکا شکریہ ادا کیا. گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیرِ اعلی بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی…

وزیراعظم کا نئے اسلامی سال کے آغاز پر پیغام

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر اپنا پیغام میں کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اس نئے سال میں پوری دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان مصیبتوں کا شکار ہیں انکے لئے اللہ رب العزت بے شمار آسانیاں پیدا کریں۔ نئے اسلامی سال کے آغاز پر میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعا کرتا ہوں کہ یہ نیا سال ملک پاکستان اور امت مسلمہ کے لئے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ میری یہ بھی دعا ہے کہ اس نئے سال میں پوری…

توانائی کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) توانائی کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ، جسے 12 اہم ٹاسک دے دیئے گئے۔ کمیٹی کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی شعبہ سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی میں 6 وفاقی وزراء، 6 وفاقی سیکرٹری ، چیئرمین ایف بی آر اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔ کمیٹی گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کو حل کرنے کیلئے…

وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج چھٹی کے روز اچانک کراچی کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کو ایک روزہ دورے کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT)، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔ وزیرِ اعظم کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پورٹ پر معاملات میں بہتری کے…

چین سے معاہدوں میں عملدرآمد پر تعطل برداشت نہیں، نگرانی خود کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے دوران طے شدہ معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا اور عملدرآمد کی میں خود نگرانی کروں گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین میں طے پائے تعاون کے معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر مشکل و کڑے وقت میں مدد کی، چینی اعلی قیادت…

وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب ایرانی صدر اور برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب ایرانی اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے قریبی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔ اسٹارمر کی قیادت میں برطانوی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید…

وزیر اعظم کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 25ویںیوم شہادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے پچیسویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہکیپٹن کرنل شہر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرآت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا، جسکی دشمن بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ…

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کا اختتام ،وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

آستانہ (پاک ترک نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم سر براہی اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت تنظیم کے تمام رکن ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اعلامیے/آؤٹ کم ڈاکیومینٹ پر دستخط کئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی ہوئی ۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر سدیر…

پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی،وزیراعظم

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہےجس کے تحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن و سلامتی کے قیام، معاشی ترقی ،غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More