قیادت کا تاج پھر بابراعظم کے سر سجنے کو تیار
کراچی(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کی قیادت کا تاج اب ایک بار پھر سابق کپتان بابراعظم کے سر پر سجنے کیلئے تیار ہے تاہم بابراعظم ذمہ داری کو قبول کرنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے چند یقین دہانیوں کے خواہاں نظر آتے ہیں ۔
بابر اعظم کو جس طرح عہدے سے ہٹایا گیا وہ اس سے سخت ناخوش تھے اور اب بھی یہ بات نہیں بھولے، وہ ذمہ داری قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور پہلے بورڈ سے بعض معاملات میں یقین دہانیاں چاہتے ہیں، اتفاق رائے کی صورت میں دوبارہ کپتانی قبول کر لیں گے،البتہ عماد وسیم اور عامر کی واپسی سے…