براؤزنگ ٹیگ

#shahmehmoodqureshi

شاہ محمود قریشی پر 9مئی جلائو گھیرائو کیس میں فردجرم عائد

لاہور (پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا گیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا جبکہ سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو آج…

آزادی مارچ کیسز؛ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے آزادی مارچ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے دونوں مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ تحریک انصاف کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ایف آئی آر مجاز اتھارٹی کی جانب سے درج نہیں کروائی گئی ۔ اگر ٹرائل ہو بھی جائے تو سزا ہونے کے امکانات نہیں ۔ پراسیکیوشن کے…

بہتر ہوتا عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی۔ وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور شخصیت کیلئے نرم فیصلے آتے رہتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سائفر کیس میں اپیل کا فیصلہ حکومت نے نہیں پراسیکیوشن نے کرنا ہے، سائفر ایک حقیقت تھی، نیشنل سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، نیشنل سیکیورٹی کے معاملے کو ان…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے بری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کردیا۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ اس متعلق کوئی دستاویز نہیں کہ اعظم خان نے سائفر بانی پی ٹی آئی کو دیا، اگر سائفر گم…

سائفر کیس کے جج 20 دن کی رخصت پر چلے گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج 20دن کی رخصت پر چلے گئے ۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے ۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے سائفر کیس کو نمٹانے کے لیے قائم کی گئی خصوصی عدالت (آفیشل سیکرٹس ایکٹ) کے لیے ایک نیا جج مقرر کیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی عدالت کا چارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ…

پنجاب کابینہ کا اجلاس آج پھر طلب، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کیسوں کا فیصلہ متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کابینہ کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا گیا، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے مقدمات کی اٹک جیل کے بجائے اڈیالہ جیل میں سماعت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گی، اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر افسر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ایک ہزار الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر غور ہو گا، ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے بارے سیکرٹری صحت بریفنگ دیں گے، اجلاس میں مصنوعی بارش کیلئے…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اوروائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی۔عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں…

سائفر جنرل (ر) باجوہ کے کہنے پر چوری کیا گیا، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کی حفاظت کی ذمہ داری مجھ پر عائد نہیں ہوتی، میرے اے ڈی سی میں سے ایک نے باجوہ کے ایما پر سائفر چوری کیا، اصل سائفر میرے پاس تھا ہی نہیں جو لہرایا تھا وہ سائفر کی پیرا فریزڈ کاپی تھی۔ عدالت میں دیے گئے 342 کے بیان میں عمران خان نے کہا کہ سائفر وزیراعظم آفس میں تھا اور سیکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری سیکٹری، پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری پروٹوکول پر عائد ہوتی ہے جو وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی کو دیکھتے ہیں،…

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کیلئے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے لیے عدالت نے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کردیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونےو الی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس یں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔ کیس کی سماعت ساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا کہ حقائق و…

9 مئی مقدمات: عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم 6 فروری کو عائد کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر…

پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد، الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

ملتان(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لئے نااہل ہو گئے ہیں۔ اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا۔ شاہ محمود قریشی کے این اے 150، 151اور پی پی 218 اور 219سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں خارج کر دی گئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگرکو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبیونل کے روبرو حلقہ این اے 214، حلقہ این 214 سے زین قریشی، حلقہ این 238 سے حلیم عادل شیخ، حلقہ این اے 241سے ارسلان خالد اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی حلقہ این اے 241 سے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی، زین قریشی، حلیم عادل شیخ اور ارسلان خالد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل…

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔پراسیکیوشن نے شاہ محمود قریشی کا 30 روز کا ریمانڈ مانگ لیا۔ سماعت کے آغاز میں شاہ محمود قریشی نے ہتھکڑیوں میں جکڑے ہاتھ بلند کر کے جج کو دکھائے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا سے ریکارڈ منگوا لیں میں کراچی میں موجود تھا، میری بیوی آغا خان…

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔نظر بندی احکامات ختم ہونے پر جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا۔ پولیس کی بھاری نفری شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لیکر روانہ ہوئی اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی میں جی ایچ کیو پر…

شاہ محمود قریشی 15 روز کیلئے نظر بند

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، شاہ محمود کی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور اداروں…

شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان، وکیل ضمانتی مچلکے لیکر جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلیے عدالت سے رجوع

ملتان(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر تیمور ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں بیرسٹر تیمور ملک نے درخواست دائر کی جس میں شاہ محمود قریشی، زین قریشی، مہربانو قریشی، بیرسٹر تیمور ملک اور ان کے وکیل مہر ضمیر حسین سنڈھل کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کروانے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نا کی…

عمران خان اورشاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے 1923کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 کے تحت عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔ ان دونوں دفعات کے تحت سزائے موت، عمر قید یا 14 سال قید کی سزا ہے۔ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے فرد جرم میں…

کسی نے رابطہ کیا نہ مذاکرات، الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی: بانی تحریک انصاف

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل میں مجھ سے کوئی ملا نہ کسی نے کوئی مذاکرات کیے، لکھ کر دیتا ہوں الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے، میں واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں۔ خاور مانیکا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12دسمبر کو فرد جرم عائد ہوگی :عدالت

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ آج ملزمان کو سائفر کیس کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و سابق چیئرمین پاکستان تحریک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More