براؤزنگ ٹیگ

#shahmehmoodqureshi

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں جیل ٹرائل ختم ،عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں یہ کیس کی پہلی…

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 23 نومبر تک ملتوی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل آئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان،…

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے کہا کہ جرم پر ابھارنے ، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے ہی کی طرح دیکھا جائے گا ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید، سزائے موت ہے۔ شاہ محمود قریشی کو اسی تناظر…

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ناساز طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہونے کے باعث جج ابوالحسنات نے پمز منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے درخواست کہ گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ انتظامیہ کا…

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم 17 اکتوبر کو عائد کی جائیگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور وکیلِ صفائی سلمان صفدر بھی عدالت پیش ہوئے۔ شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے…

سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایف آئی اے نے سائفر کیس میں چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ۔ سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی…

سائفرکیس کا فیصلہ محفوظ، عدالت کچھ دیر میں سنائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سائفر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں عمران خان اور رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔ ایف آئی اے نے بھی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے سائفر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، یہ فیصلہ عدالت کچھ دیر میں سنائے گی۔

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔ خصوصی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا ، جج نے مختصر سماعت کے بعد شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ان کیمرا ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے 14 روز کا…

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔ وکلاء نعیم پنجوتھہ، انتظار پنجوتھہ، خالد یوسف اور علی بخاری درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو…

شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم ملک کی پہلی سپیشل عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک میں پہلی سپیشل عدالت قائم کر دی گئی ہے جس میں سائفر کیس میں گرفتار وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپا گیا، جج ابوالحسنات نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔ سپیشل عدالت کے جج…

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک کی پہلی سپیشل عدالت قائم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک میں سپیشل عدالت قائم کر دی گئی ہے۔ ملک بھر میں ابھی تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی ایک عدالت قائم کی گئی جو اسلام آباد میں ہے، قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سائفر کیس میں گرفتار وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ…

انوارالحق کاکڑ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں تھے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی نگران وزیراعظم انوار الحق چوائس نہیں ہے، دنوں نے تو ڈاکٹر مالک پر اتفاق کیا تھا، پی ڈی ایم کی تمام چھوٹی جماعتیں شہبازشریف سے گلہ کر رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج…

چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، جیل میں وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راجہ ریاض من پسند اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ ایک ہی جان اور دو قالب ہیں، نگران وزیراعظم کا فیصلہ لندن سے آئے گا۔توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں کافی قانونی سقم ہیں، چیلنج کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے، مشاورت سنت بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ…

پرامن احتجاج حق، کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرُامن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے اور قانون ہاتھ میں نہ لے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھنی ہے، کور کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی…

چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، شاہ محمود کو 9مئی مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) انسداد دہشتگری عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو 9 مئی واقعات کے کیسز میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج نے چیئرمین تحریک انصاف کے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے پوچھا کہ آپ نے ابھی تک تفتیش کیوں جوائن نہیں کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی روسٹرم پر آ گئے اور جواب دیا کہ میں روز عدالتوں میں پیش ہوتا ہوں اس لیے شامل تفتیش نہیں ہو سکا ،…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزرائ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے تھانہ ترنول کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔عدالتِ نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا اور 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی گئی ۔دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست…

شاہ محمودقریشی اور اسد عمر کو کو پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ داخلے سے روک دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ داخلے سے روک دیا گیا ۔ سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر 9 مئی ہنگامہ آرائی کیسز میں درخواست ضمانت پر عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف لینے میں ناکام ہوگئے۔ عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہ نماؤں کو پیش ہونے کیلئے کل تک کے لیے مزید مہلت دیدی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی نو مئی واقعات پر تھانہ ترنول میں…

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور، گرفتاری سے روک دیاگیا

لاہور(پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ جج اعجاز احمد بٹر نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست منظور کرتے ہوئے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی اور پولیس کو شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے تھانہ ریس کورس، تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ کے مقدمات میں…

توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہو جائیں گی،سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ توقع ہے سیاسی جماعتیں تقسیم کے خاتمے اور ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہو جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات پر اتفاق رائے کیلئے پرامید جماعتوں کی سیاسی ایشو کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے، سیاسی ایشوز مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں، توقع ہے سیاسی جماعتیں تقسیم کے خاتمے اور ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہو جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ…

شاہ محمود سمیت تحریک انصاف کے 9رہنمائوں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد (پاکت رک نیوز) شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے 9رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ شاہ محمودقریشی کے علاوہ علی محمد خان،فرخ حبیب،زرتاج گل، اعظم سواتی اور شیخ رشید کا بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا۔ علی امین گنڈا پور، پرویز خٹک، اسد عمر،عون عباس پبی بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More