براؤزنگ ٹیگ

#shahmehmoodqureshi

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی پر کوئی مقدمہ ہے؟ چیک کریں شاید…

شاہ محمود ،اسد عمر اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،اسد عمر اور فواد چودھری سمیت متعدد رہنمائوں کو اڈول جیل منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتارپی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،فواد چوہدری،جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کوتین ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل بھیج دیاگیاہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کومکمل کرکےعمل میں لائی گئی ہیں جب کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع…

تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صدارت میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے عمران خان کی گرفتاری…

حکومتی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کی رپورٹ جمع کرادی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی رپورٹ جمع کروادی۔ کمیٹی سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اٹارنی جنرل کے ذریعے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک بھر میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر متفق ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے بہترین مفاد میں مذاکرات کا عمل بحال کرنے کو تیار ہیں۔ پی ٹی آئی نے ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر اتفاق کیا۔ الیکشن کے معاملے پر فریقین…

ملک میں ایک ہی روز انتخابات ،حکومت اور پی ٹی آئی کا تیسرا دور آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کے حوالے سے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اور آخری دور آج ہو گا۔ پی ٹی آئی اور حکمران اتحاد کے وفود آج قیادت کے مشورے کے بعد اپنی ، اپنی تجاویز ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے اور حتمی مذاکرات کر کے کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی باہمی رضا مندی کے بعد گزشتہ روز اراکین کی مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کر دیا گیا تھا۔مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہونا تھا جو وقت کی…

ملک میں ایک دن انتخابات ، حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں ایک ہی دن انتخابات کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ۔گزشتہ روز دو گھنٹے کی نشست کے بعد آج دوبارہ دن تین بجے مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگا۔ حکومتی نمائندوں اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ روز ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوا۔ حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر ایاز صادق جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے…

آج سیاسی تاریخ کا اہم دن ،عدالت عظمی نے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا،شاہ محمود

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کیونکہ عدالت عظمی نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری گزارش ہوگی الیکشن کمیشن سے کہ آج تو آزاد ہوگئے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اب آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام کارکنان اور تنظیموں کو کہتا ہوں ملک بھر…

پنجاب میں انتخابات ،پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کے انتخابات ،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور ملیکہ بخاری شامل ہیں، تحریک انصاف کا وفد وفد چیف الیکشن کمشنر و ممبران سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد الیکشن کمیشن کو پنجاب کی نگران حکومت کے خدشات سے آگاہ کرے گا۔

جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) جیل بھرو تحریک ،انتظامیہ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماوں کو دوسرے اضلاع منتقل کیا جائے گا۔ لاہور کی جیلوں میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کی سخت سیکیورٹی میں کارکنوں کو لیجایا جائے گا۔کارکنوں کو لیہ، بھکر ،ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر جیلوں…

جیل بھرو تحریک کا آغاز ،شاہ محمود ،اسد عمر ،اعظم سواتی ،عمر چیمہ نے گرفتار ی دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا ۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی ن ے پہلی گرفتاری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پہلی گرفتاری دے کر معاشی عدم استحکام ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر کریک ڈاؤن کے خلاف ’ جیل بھرو تحریک ‘ کا آغاز کر دیا۔ جیل بھرو تحریک کے آغاز میں پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، سینیٹر ولید اقبال، عمر سرفراز چیمہ اور زبیر نیازی نے گرفتاری دے…

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا جمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی سے مستفی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے، شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر سپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ارکان سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران…

عمران خان حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان پر حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں نامزد ملزمان کے نام شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں اعظم سواتی کے واقعے پر کارروائی کرنے اور ارشد شریف کے پسماندگان کی داد رسی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس…

ترکیہ کی حکومت نے عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کی،شاہ محمود

لاہور (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کی ہے جس کیلئے ان کے شکرگزار ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں ںے عمران خان کی خیریت دریافت کی، ترکیہ کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے انہوں نے پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان علاج کے لیے ترکیہ آنا چاہتے تو انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ…

لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہوگا۔دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو کر فیروز والا پہنچے گا، فیروز والا کے بعد مرید کے میں استقبال ہوگا۔سابق وزیراعظم کے ساتھ مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب ،فواد چوہدری، شہباز گل بھی ہمراہ ہوں گے۔ لانگ مارچ کے شرکاء کا سادھوکی میں بھی استقبال کیا جائے گا، عمران خان شاہدرہ، فیروز والا، مریدکے،…

ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی: شاہ محمود قریشی

ملتان (پاک ترک نیوز) سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے، شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارے گی، سندھ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بلاول بھٹو اس وقت وزیر خارجہ آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر سے اتر کر نیچے دیکھیں تاکہ حقیقت کا پتہ چلے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے…

شکست تسلیم کرلی توپھربولیاں کیوں لگوارہےہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان (پاک ترک نیوز) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے پرویزالہٰی کے ساتھ مل کرچلنا ہے۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پلان کے تحت ہماری حکومت کوگرایا گیا۔ہمیں عددی اکثریت حاصل ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ممبران کے حوصلے اورجذبے کودیکھ کرخوشی ہوئی۔مریم نوازنے کھلے دل سے شکست کوتسلیم کیا انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم کرلی توپھربولیاں کیوں لگوارہےہیں۔پنجاب کے عوام نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔

ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کے 23ویں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا ۔ وزارت عظمی کیلئے متحدہ اپوزیشن کے شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی میں مقابلہ ہو گا۔ نئے قائد ایوان آج ہی حلف اٹھائیں گے ۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، ایجنڈ ے کے مطابق ایوان کی کارروائی کے دوران قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، میاں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قائد…

تحریک عدم اعتماد ،قومی ا سمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہو گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے تاخیر کا شکار ہونے والا قومی ا سمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہو گیا اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکارہو گیاتھا  ، اجلاس ساڑھے بارہ بجے شروع ہونا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 12بجے تک ملتوی کردیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی آئین میں گنجائش موجود ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن اور…

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات

ماسکو (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،علاقائی و عالمی امور ،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے

نوشکی (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر نوشکی پہنچ گئے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو نوشکی میں اہم آپریشنل بریفنگز دی جائیں گی۔ وہ نوشکی میں فوجی جوانوں اور مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نوشکی پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More