شوال کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق پاکستان بھر میں 9 اپریل بروز منگل کو رمضان المبارک کے اختتام پر شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کی رات مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 21 منٹ پر نمودار ہونے کا امکان ہے۔
9 اپریل تک، چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے کے درمیان ہونے کی توقع ہے، افق پر 50 منٹ سے زیادہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے امید ہے ۔
9 اپریل کو کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ تر مقامات پر صاف…