وزیراعظم کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر بات کی۔
وزیر اعظم نے امیر قطر کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں ہونے والی کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں پاکستان میں تباہ کن موسمیاتی سیلاب کے تناظر میں قطر کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد پر امیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحالی اور تعمیر نو کے بہت بڑے چیلنج کا…