کسانوں کے 30اضلاع میں مظاہرے، حکومت سے گندم خریدنے کا مطالبہ
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی کال پر ملک بھر کے 30 مختلف اضلاع میں کسانوں نے مظاہرے کیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں سے گندم خریدے اور بحران میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں احتجاج لاہور، ملتان، بہاولپور، قصور، خانیوال، بہاول نگر، وہاڑی، جھنگ، پاک پتن، چنیوٹ، ڈیرہ غازی خان، بورے والا، چشتیاں اور جام پور میں کیا گیا۔
سندھ میں کسان کراچی، شکارپور، نواب شاہ، قمر شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، دادو، سانگھڑ اور شاہ پور چکر میں سڑکوں…