براؤزنگ ٹیگ

#ship

ترکیہ میں یوکرین کیلئے تیار کردہ نئے آبدوز شکن جنگی جہاز کی لانچنگ تقریب

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں یوکرین کیلئے تیارکردہ نئے آبدوز شکن جنگی جہاز Hetman Ivan Vyhovskyi کی لانچنگ تقریب ہوئی ۔ لانچنگ تقریب میں یوکرین کی خاتون اول، اولینا زیلنسکا نے ترکیہ میں یوکرین کے لیے نئے بنائے گئے آبدوز شکن جنگی جہاز Hetman Ivan Vyhovskyi کی شرکت کی۔ یوکرین کے وزیر دفاع، رستم عمروف نے کہا کہ کارویٹس ہیٹ مین ایوان ویہوسکی اور ہیٹ مین ایوان مازیپا، جو ترکیہ میں روسی جارحیت کی وجہ سے بنائے گئے تھے، جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ہمارے بحری بیڑے میں ایک اہم اضافہ بنیں گے۔…

دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ MSC انا کی لمبائی 400 میٹر ہے، اس میں 19,638 کنٹینرز لے جانے کی صلاحیت ہے۔ پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز بھارت کی پورٹ مندرہ سے آیا ہے اور ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رک کر روانہ ہوگا۔

جدید ڈرون Baraktar TB3کی بحریہ میں شمولیت سے انقلاب آئے گا ،ترکیہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ڈرون بنانے والی کمپنی Barkatkکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ Bayraktar TB3جدید ڈرون کی بحریہ میں شمولیت سے انقلاب آئے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے ڈرون بنانے والی کمپنی Baykar کا TB3 Bayraktar مشہور TB2 کا ایک بحری شکل ہے جس میں بہتر صلاحیتیں ہیں۔ اس نے اپنی پہلی پرواز 2023 کے آخر میں کی تھی اور ابتدائی آپریشنل صلاحیت کو حاصل کرنے کے بعد اسے ترک بحریہ کے فلیگ شپ، TCG Anadolu (L-400)، دنیا کے پہلے UAV کیریئر پر تعینات کیا جائے گا۔ ترک ڈرون بنانے والی…

ایرانی کمانڈوزنے آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیلی مال بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے کمانڈوز نے آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیل کا مال بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔ شام میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد پورے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک کنٹینر جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ اس جہاز کی کمانڈ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کی ہے ۔ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے شام میں حملے کے دوران ایرانی دو جنرلوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے کی جوابی کارروائی…

تاریخ کا سب سے بڑا ہوائی جہازتیاری کے مراحل میں

نیویارک (پاک ترک نیوز) اگر آپ فٹ بال کے میدانوں کے سائز کے طیاروں کا خواب دیکھتے ہیں تو آپ ایک حقیقیجہازکے لیے تیارہو جائیں ۔کیونکہ یہ دو 747بوئنگ جمبو جیٹ جہازوں سے بھی بڑا ہے دنیا میں ایسی کمپنیاں بھی ہیں جوآج ایک اہم اوربڑا سوال پوچھ رہی ہیں کہ ہم ایک جہاز کو ممکنہ طور پر کتنا بڑا بنا سکتے ہیں؟ گزشتہ جنوری میں دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہازسٹراٹو لانچ راک( (Sratolaunch Roc جو ہوائی جہاز سے مدار میں لے جانے والے راکٹوں اور ہائپرسونک گاڑیوں کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا نے اپنی تاریخ…

چین نے ریڈار کے سگنل سے بحری جہازوں کی شناخت کی اانقلابی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین بحری جہازوں کو شناخت کرنے اور، ٹریک کرنے کے لیے انقلابی ٹیک کے ساتھ اب کسی بھی ملک کے فوجی ریڈاروں میں چپکے سے داخل ہو سکتا ہے ۔ چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا انقلابی نظام تیار کیا ہے جو اونچے سمندروں میں بحری جہازوں کو ٹریک کرنے کے لیے غیر ملکی ریڈارز، جنگی جہازوں یا قبل از وقت وارننگ طیاروں سےبھیجے جانے والے سگنلز کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پیش رفت کا انکشاف چینی زبان کے جریدے ریڈیو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دسمبر کے آخر میں شائع ہونے والے جائزہ…

ائربس نے بحر اوقیانوس میں چلنے والے اپنے بحری بیڑے کو ہوا پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ایئربس ہوا کی طاقت کوپروںسے لے کر بحری جہاز تک لے جا رہا ہے۔ ہوائی جہاز بنانے والا دنیا کا دوسرا بڑا ادارہ اپنے بحر اوقیانوس میں سمندری نقل و حمل کے بیڑے کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس سے 2030 تک سالانہ فضائی آلودگی کو 75,000 ٹن تک کم کیا جائے گا۔ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، کمپنی نے فرانسیسی ادارے لوئس ڈریفس آرمیٹیورز کو تین بڑے بحری جہاز بنانے اور چلانے کا آرڈر دیا ہے جو ہائی ٹیک سیلزپر مشتمل قدیم بحری جہاز وں کی جدید شکل ہونگے۔…

ترکیہ کا کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کا کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتہ ہوگیا۔لاپتہ ہونے والے جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12 افراد سوار تھے۔ کارگو جہاز کا بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان میں پھنسنے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ سمندری طوفان کے باعث لاپتہ جہاز کی تلاش کیلئے ریسکیو کشتیاں روانہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تیز ہوائوں کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی تلاش شروع نہیں کی جاسکی۔حکام کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح جہاز کے کپتان نے بتایا تھا کہ جہاز ترکیہ کے شمال مغربی صوبے زونگلوداک کی حدود…

ترکیہ کا غزہ کیلئے امداد سے بھرا بحری جہاز روانہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی جانب سے انسانی امداد کیلئے خوراک اورادویات سے بھرا بحری جہاز غزہ روانہ کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق ترکیہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے جان بچانے والی انسانی امداد لے کر ایک بحری جہاز بھیجا ہے۔وزیر صحت فرحتین کوکا کے اعلان کے مطابق تقریباً 500 ٹن امدادی سازوسامان، جن میں ادویات، طبی آلات، آٹھ فیلڈ ہسپتال، 20 ایمبولینسز اور طبی استعمال کی اشیاء شامل ہیں، مصر کے راستے غزہ کی پٹی تک پہنچائی جائیں گی۔ طبی سامان اور ایمبولینسوں کو کارگو جہاز پر لاد دیا گیا تھا، جو…

استنبول ،ترک صدر اردوان پی این ایس بابر’ کی کمیشننگ تقریب میں شرکت کریں گے

کراچی (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان استنبول میں پی این ایس بابر کی کمیشنگ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ترک صدرپہلاملجم کلاس جہاز پاک بحریہ کے حوالے کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے کثیرالجہتی اسٹریٹجک و برادرانہ تعلقات کی شاندار مثال پی این ایس بابر کی کمیشننگ تقریب آج ہوگی۔ 3ہزار ٹن کے لگ بھگ ڈسپلیسمنٹ کے ساتھ ملجم/بابر کلاس جہاز تقریبا 30 ناٹس رفتار کے حامل ہیں اور سطح آب پر اہداف کو تباہ کرنے کے لئے ملجم کلاس جہازوں پر پاکستان کا تیار کردہ حربہ کروز میزائل نصب کیا جا سکتا ہے جبکہ سطح…

ترکیہ کا لیبیا میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا بحری جہاز روانہ 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کا لیبیا میں سمندری طوفان سے ہونیوالی تباہ اور متاثرہ شہر ورنتہ میں امدادی کاروں کیلئے بڑا بحری جہاز روانہ ہوگیا ۔ ترکیہ کی جانب سے روانہ کئے گئے بحری جہاز میں امدادی سامان ،فیلڈ ہسپتال ،ادویات ،کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ لیبیا میں سمندری طوفان سے دو ڈیم ٹوٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور درنتہ شہر تقریباً تباہ ہوگیا اور 20ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکےہیں جبکہ ابھی بھی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

دنیا کا سب سے بڑاکروز جہاز ـ” آئکن آف دی سیز "جنوری 2024میں پہلے سفر پر روانہ ہوگا

ٹرکو ۔فن لینڈ(پاک ترک نیوز) کووڈ۔19کے وبائی مرض کے بعد کروز کی بکنگ دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ لگژری لائنرزکی تیاری کا عمل بھی تیز ہو رہا ہے۔اور اسی حوالے سے فن لینڈ کے ایک شپ یارڈ میں دنیا کے سب سے بڑا کروز جہازکا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ رائل کیریبین کا پرتعیش نیا جہازـ" آئکن آف دی سیز " فن لینڈ کے جنوب مغربی ساحل پر واقع ترکو شپ یارڈ میں تکمیل کے قریب ہے۔جو اپنے پہلے سفر پر جنوری 2024 میں روانہ ہوگا۔ آئکن آف دی سیز بنانے والی کمپنی مئیر ٹرکو کے سربراہ ٹم مئیر کا کہنا ہے کہ جہاں…

یوکرین کا بحیرہ اسود میں روسی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے بحیرہ اسود میں روسی بحری جہاز کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ یوکرین نے دعویٰ کیا کہ بحیرہ اسود کی بندرگاہ Novorissiysk میں روسی جنگی جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے ۔ ماسکو کی جانب سے بھی حملے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ HUR ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان آندری یوسوف نے بتایا کہ جہاز Olenegorski Gornyak، یعنی Olenegorsk Miner پر حملہ روسی بیڑے کے لیے بہت…

سعودی عرب 8بلین ڈالر سے کچھوے کی شکل کا بحری جہاز بنائے گا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کچھوے کی شکل کا تیرتا ہوا جہاز بنائے گا جسے pangeosکا نام دیا گیا ہے ۔اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے توہ یہ اب تک کا سب سے بڑے شہر کا منصوبہ ہوگا۔ Pangeos کا نام ایک براعظم کے نام پر تجویز کیا گیا ہے جو تقریباً دو سو ملین سال پہلے موجود تھا۔ اس جہاز کے اپنے ولاز، بیچ کلب اور ایک مال بھی ہوگا جہاں 60 ہزار کے قریب لوگ سما سکیں گے۔ تیرتا ہوا یہ شہر انجینئرنگ کا ایک بے مثال کارنامہ ہے جو 18 سو فٹ لمبا ہوگا۔ اس بحری جہاز میں چھوٹے جہازوں کو داخل کرنے کی جگہ بھی موجود…

روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔ تیل بردار بحری جہاز کے بعد روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا۔ مال باردار یہ ٹرک پاک روس ٹرانسپورٹیشن معاہدے کے تحت پاکستان پہنچا ہے ۔روس سے تجارت کے لیے نقل وحمل سرحدی اور کسٹم قواعد و ضوابط پرمٹس اور اجازت ناموں کے ذریعے ہوگی۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے روس نے پاکستان کوتیل بھی فراہم کیا تھا، اس حوالے سےوفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد…

پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی میرینز کا کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن،پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہی گیر وں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔پاکستان نیوی میرینز کے جوان مختلف علاقوں سے لوگوں کے بروقت انخلا کیلئے بھی مصروف عمل ہیں۔ پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

دوسرا روسی جہاز 4روز بعد کراچی پہنچے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) روس کا دوسرا بحری جہاز 4روز بعد کراچی کی بندرگاہ پر لنگر اندازہو گا ۔ پہلے جہاز کی ڈسچارجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج واپس روانہ ہو جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق روس سے خام تیل لانے والے پہلے جہاز کی ڈسچارجنگ کا عمل آج مکمل ہو گا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو جائے گا جبکہ دوسرا جہاز چار روز بعد پہنچے گا ۔ پی ٹی کے انجینئر واجد حسین جنرل مینیجر انجینئرنگ نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح 11 بجے تک 27 ہزار ٹن خام تیل ڈسچارج کرکے اسٹوریج ٹینکس میں منتقل کردیا گیا تھا۔موسم سازگار ہونے…

چین میں تیار جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) چین میں تیار کردہ تیسرے ٹائپ 054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئر افسران نے پی این ایس شاہجہاں کا استقبال کیا۔کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا اور عملے کو مبارکباد دی۔ ترجمان نے بتایا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحری جہاز کے ہمراہ مشترکہ میری ٹائم مشق میں بھی حصہ لیا۔ کراچی آمد سے…

پاکستان کیلئے دوسرے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی تعمیر کا آغازکردیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے دوسرے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی تعمیر کا آغازکردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر اقبال کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید…

ترکیہ دفاع ایک قدم اور آگے،دنیا کا پہلا ڈرونز بردار جہاز میں کتنے جہاز لے جا سکتا ہے؟

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ دفاعی مصنوعات کی تیاری میں دنیا بھر میں اہم مقام حاصل کرتا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کیریئر ٹی سی جی انادولو کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ ٹی سی جی انادولو بحری جہاز ہیلی کاپٹر، گاڑیاں، جنگی جہاز لےجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول شپ یارڈ میں ڈرونز کیریئر کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹی سی جی انادولو ہمیں ضرورت پڑنے پر دنیا کے ہر کونے میں فوجی اور انسانی مشن میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ جہاز ترکیہ کی علاقائی قیادت کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More