ایمان مزاری اور علی وزیر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 24 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل بھی انہوں نے کہا کوئی انویسٹی گیشن نہیں کی ۔
ایمان مزاری کا موبائل اور لیپ ٹاپ ریکور کر…