براؤزنگ ٹیگ

#shugar

ملک میں چینی کی ڈبل سنچری

کراچی(پاک ترک نیوز) ملک میں چینی کی قیمت ڈبل سنچری کر گئی ،فی کلو قیمت 200روپے تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 50روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی قیمت 9ہزارسے تجا وز کر گئی۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے باعث بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہوگئی اور چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ آٹا، گھی، چاول، چائے اور دالوں سمیت دیگر اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔

رواں برس ادویات کی قیمتوں میں 200 سے 400 فیصد تک اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) رواں برس میں ادویات کی قیمتوں میں مختلف کیٹگریز میں 200 سے 400 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ موذی امراض سمیت سرجیکل آلات اور آپریشن کے آلات بھی مہنگے ہوئے، آئسوگیٹ انسولین کی قیمت 850 روپے سے بڑھ کر 1070 روپے ہوگئی۔دل کے امراض، شوگر، کینسر ،بلڈ پریشراورجان بچانے والی ادویات بھی مہنگی ہوئیں، اینٹی الرجی، اینٹی بائیوٹک اور انستھیزیا ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ سٹی سکین کنٹراس کیلئے استعمال ہونے والا انجکشن بھی مارکیٹ سے نایاب ہوگیا، 3500 روپے میں ملنے والا یہ…

آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کیلئے کھاد، چینی، تمباکو اور ٹیکسٹائل پر نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت کا آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے کھاد، چینی، تمباکو اور ٹیکسٹائل پر نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا جا رہا ہے جیسا کہ حکومت سگریٹ، تمباکو کی پتیوں اور کھاد وغیرہ پر مزید ٹیکس لگا سکتی ہے۔ حکومت نے 18 ارب روپے قومی خزانے میں لانے کے لیے اضافی ٹیکس کے اقدامات کرنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل آرڈیننس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More