براؤزنگ ٹیگ

#sialkotjalsa

سیالکوٹ جلسے کا مقام تبدیل ، پی ٹی آئی وی آئی گرائونڈ میں میدان سجائے گی

سیالکوٹ(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کرلیا ۔ پی ٹی آئی اب وی آئی پی کرکٹ گرائونڈ میں میدان سجائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ حرکت میں آئی، اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کر رہے ہیں۔ شفقت محمود اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پر امن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، عثمان…

سیالکوٹ جلسہ کرنے پر اقلیتی برداری کو اعتراض ہے ،اجازت نہیں دینگے ،حمزہ شہباز

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے جلسے کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے، اقلیتی برادری کی جگہ چھوڑ کر کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں۔وہاں پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں مسیحی برادری کو جلسہ کرنے پر تحفظات ہیں اس لئے وہاں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔کسی اور جگہ مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں ۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے…

عمران خان نے اہم پی ٹی آئی قائدین کو فوری سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہم پی ٹی آئی قیادت کو سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔عمران خان کی ہدایت پر شفقت محمود، فواد چودھری اور دیگر رہنماء سیالکوٹ چلے گئے۔ چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے ریاستی طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لندن جانے سے پہلے پالیسی کوئی اور تھی، پنجاب کی انتظامیہ بلاوجہ نہ گھبرائے، ہمیں قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا، کارکن پر امن رہیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں لیکن جلسہ ضرور کرنا…

سیالکوٹ ، پولیس کا تحریک انصاف کی جلسہ گاہ پر دھاوا ،عثمان ڈار سمیت متعدد گرفتار

سیالکوٹ(پاک ترک نیوز) سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی جلسہ گاہ پر پولیس نے دھاوا بول دیا ۔عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More