چلی میں فائر فائٹر سمیت دو افراد آگ لگانے کے الزام میں گرفتار
سان تیاگو (پاک ترک نیوز) چلی میں فائرفائٹر سمیت دو افراد کو مبینہ طور پر والپاریسو کے علاقے میں تفریحی مقام پر آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ فروری میں ویناڈیل مار کے تفریحی مقام میں میں آگ سے 137افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
چلی میں حکام نے ایک فائر فائٹر اور جنگلات کے ایک اہلکار کو فروری میں وینا ڈیل مار کے تفریحی مقام میں آگ لگنے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے جس میں 137 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
پولیس ڈائریکٹر ایڈورڈو سرنا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آج اس شخص…