بھارتی گلوکار سدھے موسے والا کے قتل کا ملزم پولیس حراست سے فرار
نئی دہلی (پاک ترک نیوز) مشہور بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم دیپک ٹینو پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل سے تحقیقات کےلیے جائے وقوعہ پر لے جایا جارہا تھا، جب وہ گاڑی سے بھاگ کر فرار ہوا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملزم ہفتے کی شب مانسا سے اپنی گرل فرینڈ کی مدد سے پولیس حراست سے فرار ہوا۔ در اصل ٹینو نے سی آئی اے کے انچارج پریت پال سنگھ بریجا سے دوستی کرلی تھی۔ پریت پال ہی ملزم…