بھارتی ریاست سکم میں ڈیم ٹوٹنے سے 23 بھارتی فوجی اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست سکم میں موسلادھار بارش اور ڈیم ٹوٹنے سے 23بھارتی فوجی اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔
بھارتی وزارت دفاع نے بتایا کہ ریاست سکم میں بادل پھٹنے (Cloud Burst) سے ہونے والی تباہ کن بارش میں ڈیم ٹوٹ گیا اور سیلابی ریلا چین کی سرحد کے نزدیک فوجی کیمپ سے ٹکرا گیا۔
بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سیلابی ریلے سے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور 23اہلکار لاپتا ہوگئے جن کا اب تک سراغ نہیں مل سکا۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ…