براؤزنگ ٹیگ

#sikandarsultanraja

عام انتخابات : پریذائیڈنگ افسران کو فارم45 بارے ہدایات پرعملدرآمد کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو عام انتخابات کے روز فارم 45 سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کرائیں گے، دستخط کے بعد پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریذائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پولنگ…

14دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرکے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیں گے ،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ 14 دسمبر تک حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی ائندہ عام انتخابات پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے آج الیکشن کمیشن میں ملاقات کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل 14 دسمبر تک مکمل کر لے گا، ہم حلقہ بندیوں کے دورانیے کو مزید کم کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ…

تحریک انصا ف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کیلئے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مبینہ طور پر جانب دار ہیں، چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار آئین کے تحت وہی ہے جو کسی جج کو ہٹانے کے لیے ہے اور اس کی…

عمران خان نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا،مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کے بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے ۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1555143697427099649 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ عمران خود تو انشاءاللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ…

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف قرارداد منظور

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے میں اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف قرار داد منظور کرلی۔ اسمبلی اجلاس میں قرار داد صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پیش کی، قرار داد میں فوری طور پر صاف اور شفاف انتخابات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے موجودہ الیکشن کمشنر کی موجودگی سے شفاف الیکشن ممکن نہیں ،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران فوری طور پر مستعفی ہوں ،فوری طور پر صاف اور شفاف الیکشن ہی واحد حل ہے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More