براؤزنگ ٹیگ

#sindh

عام انتخابات : ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کل ہونیوالے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 50 ہزار 944 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پنجاب میں مردوں کیلئے 14 ہزار 556، خواتین کیلئے 14 ہزار 36 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مردوں…

الیکشن کمیشن سندھ نے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیئے

کراچی (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) سندھ میں 2024 کے عام انتخابات کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ نتیجتاً، PS-99 کراچی ایسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی (جے آئی) کے امیدوار محمد یونس باری کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔اسی طرح کا نوٹس پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حیدر عمرانی کو PS-100 کراچی ایسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف…

ماڑی پیٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈہرکی میں ماڑی پیٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔تیل و گیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا جس سے گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کے مطابق سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی، صوبہ سندھ میں گزشتہ ماہ کنوئیں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ سندھ میں غازیج ون کنویں سے 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی تھی۔

ن لیگ کا سندھ میں ایم کیو ایم سمیت پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ایم کیو ایم، جی ڈی اے، جے یو آئی سمیت پی پی مخالف ہر سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کریں گے۔سابق وزیراعظم اورقائد مسلم لیگ ن سندھ کا دورہ بھی کریں گے ۔ بشیر میمن کو آج مسلم لیگ (ن) سندھ کا صدر بنایا جائے گا، سندھ میں فی الحال دیگر عہدے دار نہیں بنائے جائیں گے، فلسطین کاز کے لیے ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں فیصلوں کی سب سے منظوری لی جائے گی۔ بشیر میمن مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بننے کے بعد…

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ، 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ، 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ الیکشن کمیشن نے 2018 سے 2023 تک مرد و خواتین ووٹرز کا موازنہ ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2023 میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں تقریبا 90 لاکھ اضافہ ہوا ہے۔ 18 سے 35 سال کے ووڑٹرز کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار 197 ہے۔ 2018 میں رجسٹرڈ 5 کروڑ، 92 لاکھ 24ہزار839 مرد ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 ہوگئی جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ…

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کر گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کی کل آبادی 24کروڑ 14لاکھ 99ہزار سے تجاوز کر گئی ۔نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار431 تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922 ہے، سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 افراد پر مشتمل ہے، خیبرپختونخوا کی کل آبادی 4 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار 95 ہے جبکہ بلوچستان کی مجموعی آبادی 1 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہے اور اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ…

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔22 سے 26 جولائی کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جو آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔ 22 سے26جولائی کےدوران کشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہیں جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب ،خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے…

تھر کول اور دھابیجی جیسے منصوبوں سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں،بلاول

دھابیجی(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھر کول اور دھابیجی جیسے منصوبوں سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے معاشی انقلاب ٹھٹہ سے شروع ہوکر ملک میں پھیلے گا، آنے والے انتخابات کے بعد ہماری حکومت بنے گی۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھی ہماری کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے۔ جھوٹ سچ کامقابلہ نہیں کرسکتا۔ سندھ میں ترقی کا نیا سفر شروع…

مفتاح اسماعیل نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ن لیگ کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ن لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مفتاح اسماعیل نے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے نام خط میں سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے علاوہ تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب میں انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا، نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی…

عام انتخابات کیلئے 93ہزار 371پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کر لی۔ملک بھر میں 93 ہزار 371 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 1 ہزار 41 پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گےوفاقی دارالحکومت میں 326 انتہائی حساس، 221 پولنگ سٹیشن حساس قرار دے دیے گئے۔ پنجاب بھر میں 49 ہزار 871 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے،پنجاب میں 14 ہزار 960 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں جبکہ 9 ہزار 974 حساس، 24 ہزار 937 نارمل پولنگ سٹیشن ہوں گے۔…

پا ک بحریہ کی سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر سندھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں امدادی کاموں کی تیاریاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کامکوسٹ کمانڈ کے جوانوں نے شاہ بندر کے نواحی علاقوں سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کے جہازوں کی کھلے سمندر میں پٹرولنگ جاری ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے اب تک 64 ماہی گیروں کو سمندر سے ریسکیو کیا جاچکا ہے۔پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم…

سندھ کا 2100 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی(پاک ترک نیوز) صوبہ سندھ کا 2100ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔بجٹ سندھ اسمبلی میں آج دوپہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ کے لیے 410 ارب روپے مقرر کیے گئے۔مراد علی شاہ نے بجٹ کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کرلیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کا فوکس 2022…

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی،65ملین ڈالر کی منشیات ضبط

مکران (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس کا مکران کے ساحل پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن،اس آپریشن کے دوران 4020 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 65 ملین ڈالر سے ذائد ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کردیا گیا۔پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

جیکب آباد ،مبینہ پولیس مقابلہ میں 6اہلکار شہید، 3 زخمی

جیکب آباد(پاک ترک نیوز) صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کے علاقے تھانہ مولا داد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 اہلکار شہید ہوگئےجبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہیں ۔ ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی سمیر چنا کے مطابق بلوچستان پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکو فرار ہو کر جیکب آباد کی حدود میں داخل ہو گئے اور انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3اہلکار موقع پر…

پولیس کا کچہ میں گرینڈ آپریشن ،8ڈاکو گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

رحیم یار خان(پاک ترک نیوز) پولیس کے کچہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران ایک بڑی کارروائی میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کچے کے علاقے میں گرینڈ آپریشن 17 ویں روز بھی جاری ہے، پولیس نے کچی لُنڈ میں دلانی اور عمرانی گینگ کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کارروائی کی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جدید کلاشنکوف، رپیٹرز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، علاقے میں پولیس کی پیش قدمی…

علی زیدی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (پاک ترک نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا فراڈ کے کیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے خلاف فراڈ کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی ، علی زیدی کو گڈاپ تھانے سے سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔ علی زیدی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس سول عدالت کا بنتا ہے، کرمنل کیس نہیں بنتا، ٹرانزیکشن کیسے ہوئی ہے ایف آئی آر میں اس حوالے سے کچھ نہیں ۔ وکیل نے کہا کہ کوئی بینک چیک…

ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یوم علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں آج مجالس عزاء برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، شرکاء کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔کراچی میں ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام…

وزیراعظم کا تھرپارکر میں 1650 میگاواٹ بجلی کے دو منصوبوں کا افتتاح

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے تھرپارکر میں 1650 میگاواٹ بجلی کے دو منصوبوں کا افتتاح کردیا ۔ تھرپارکر میں شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک خوشی کا دن ہے کہ آج ہم سب نے مل کر تھر کے اس صحرا میں 330 میگاواٹ ایک منصوبہ ’تھل نووا‘، 1330 میگاواٹ کا ایک اور منصوبے اور کوئلہ نکالنے کے ایک منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔یہ منصوبے 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعمیر کئے گئے ہیں۔…

وزیر اعظم منصوبوں کے افتتاح کیلئے تھرپارکر پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم تاریخی منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے سندھ کے شہر اسلام کوٹ تھرپارکر پہنچ گئے ۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزراء چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، انجینئیر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم المور پانگ چن شوئی (Pang Chunxue)، سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج تھرپارکر میں 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک تھر (Shanghai Electric) اور 330 میگاواٹ تھل نوا…

جلد کراچی کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا جائے گا،الیکشن کمیشن

کراچی (پاک ترک نیوز) الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ تیاری کررہے ہیں جلد مکمل نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ تیاری کر رہے ہیں جلد کراچی کے مکمل نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ فارم گیارہ بارہ کا تمام پریذائیڈنگ افسران کا ڈیٹا مکمل ہوچکا۔ جب تک باقی پراسس مکمل ہوگا سب کو مطلع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کاکہاکہ سیکنڈ فیز بلدیاتی انتخاب کو ہم نے پر امن کروایا۔ نتائج کے بعد ٹرن آوٹ کا پتہ چل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک جو نتیجہ آیا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More