براؤزنگ ٹیگ

#sindhhighcourt

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار سے دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیے۔ ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزر وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 90، 91 اور 99 میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔ درخواست…

سانحہ بلدیہ فیکٹری، رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان عبدالرحمان بھولا اور زبیر چڑیا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں کو سزا دینے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عبدالرحمان بھولا اور زبیر عرف چریا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی سمیت عبدالستار، اقبال ادیب خانم اور عمر حسن کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل بھی مسترد کر دی۔ عدالت نے عمر قید کی سزا پانے…

پی ٹی آئی نے این اے 237کراچی کے نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے

کراچی(پاک تر ک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے درخواست دائر کی ہے۔تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی رہنما حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پی پی کارکنوں نے جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔علی…

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا

کراچی (پاک ترک نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا ۔پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق عامرلیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے پوسٹ مارٹم کے حکم کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی کی پوسٹ مارٹم کیخلاف درخواست منظور کرلی۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا۔ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم رکوانے کیلئے ان کے بیٹے احمد عامر اور دعا عامر کی…

دانش کنیریا کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست مسترد

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی لیگ کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ دانش کنیریا کی سندھ ہائی کورٹ میں ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست مسترد کر دی۔ اسد افتخار ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دانش کنیریا کی پاکستان کرکٹ بورٹ (پی سی بی) بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More