سراج الحق کی ترک سفیراحسان مصطفیٰ سے الوداعی ملاقات
اسلام آباد ( پاک ترک نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر احسان مصطفی یوردکول نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ امیر جماعت اسلامی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات محض حکومتوں کے مابین ہی نہیں عوامی سطح پر قائم ہیں جو باہمی محبت اور احترام کے رشتوں پر استوار ہیں۔ پاکستان…