کیابوئنگ امریکی فضائیہ کے لئےچھٹی جنریشن کا لڑاکا طیارہ بنا ئے گا۔
واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
بوئنگ اسے درپیش حالیہ چیلنجزکے باوجود امریکی فضائیہ سے نیکسٹ جنریشن ایئر ڈیفنس (این جی اے ڈی) پروجیکٹ کو حاصل کرنےمیں کامیاب ہو سکتی ہے جس میں چھٹی جنریشن کا لڑاکا طیارہ بنایا جائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ممکنہ طور پر بوئنگ اپنی حریف کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
امریکی فضائیہ کااین جی اے ڈی پروگرام جو رازداری میں ڈوبا ہوا ہے کا مقصد بغیر پائلٹ کے نظام کولیبریٹو کامبیٹ ایئر کرافٹ (سی سی اے) کے ساتھ چھٹی نسل کا لڑاکا طیارہ، پینیٹریٹنگ کاؤنٹر ایئر (پی سی اے)…