قطر کا پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار
لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع اور لیبر فورس کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو سراہا اور پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی…