براؤزنگ ٹیگ

Sodan

ترکیہ سوڈان میں ثالثی کے لئے تیار ہے۔ اردوان کا سوڈانی آرمی چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے سوڈانی چیف آف اسٹاف عبدالفتاح البرہان کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ سوڈانی فریقوں میں ثالثی کے لیے جامع مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی وزارت مواصلات کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں، اردوان نے کہا ہےکہ ترکی اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں رہے گا اور جنگ سے متاثرہ سوڈانی لوگوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔صدر اردوان نے سوڈان میں "برادرانہ لڑائی" کے…

جو بائیڈن کا سوڈان پر پابندیوں کا عندیہ

واشنگٹن (پاک ترک ننیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے سوڈان میں جاری فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان تنازع جلد ختم کرنے اور خونریزی کے ذمہ داروں کیخلاف پابندی کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سوڈان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے والے افراد کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سوڈان میں پُرتشدد کارروائیاں ایک المیہ ہیں اور یہ سوڈانی عوام کے سویلین حکومت اور جمہوریت کی طرف منتقلی کے واضح مطالبے کے ساتھ غداری…

سوڈان میں پھنسے شہریوں کے انخلا کیلئے جانیوالے ترک طیارے پر فائرنگ

خرطوم(پاک ترک نیوز) سوڈان میں شہریوں کے انخلاء کے لیے جانے والے ترکیہ کے طیارے پر فائرنگ کی گئی۔ترک طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوڈان میں پھنسے شہریوں کو لے جانے کے لیے آنے والے ترک طیارے پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت خرطوم کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔طیارے کو بحفاظت وادی سیدنا میں اتار لیا گیا۔ ترکیہ کی وزارت دفاع نے سوڈان میں ترک شہریوں کے انخلاء کیلئے جانے والے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا…

سوڈان میں پھنسے مزید 97پاکستانی کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) سوڈان میں پھنسے مزید 97پاکستانیوں کو جدہ سے کراچی پہنچا دیا گیا ۔پاک فضائیہ کا سی 130طیارہ تیسرے مرحلے میں مزید 97پاکستان کو لیکر کراچی پہنچ گیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے ، حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔ قبل ازیں دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔پہلے مرحلے میں پاک…

سوڈان سے 149 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) سوڈان سے 149پاکستانی کراچی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کےم طابق پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان سے 149 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ فلیٹ کو سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے، جس کے بعد ائربس طیارہ 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی بہ حفاظت لینڈ کر گیا۔ پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر آج شام لینڈ کرے گا۔ پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں…

سوڈان میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان،427پاکستانی سوڈانی بندرگاہ پہنچ گئے

سٹاک ہوم(پاک ترک نیوز) سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔سوڈان سے مختلف ممالک کی جانب سے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جاری خانہ جنگی میں آج سے 3 روز تک کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ سعودی عرب، امریکا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی یورپی اور افریقی ممالک نے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو سوڈان سے نکال لیا۔ سعودی عرب نے ہفتے کو اپنے 91 اور دیگر ممالک کے 66 شہری سوڈان سے نکالے جبکہ امریکا نے…

ترکیہ، شام زلزلوں کے بعد عرب دنیا کی بھر پور امداد

استنبول (پاک ترک نیوز) عرب ممالک نے تباہ کن زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام کی اس مشکل گھڑی میں مدد کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے اور امداد بھیجنے کے لیے تیزی سے کام شروع کر دیا ہے۔تاکہ پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے جس میں کم از کم 20,000 افراد ہلاک اور 80,000 سے زیادہ زخمی ہوئےتھے کے بعد متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کی جا سکے۔ عرب اور ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے 14 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔جبکہ قطری ٹیلی ویژن چینل کے زیر…

سوڈان کے وزیر اعظم نے مستعفی ہونے عندیہ دیدیا

خرطوم (پاک ترک نیوز)سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد برطرف اور بعد میں عالمی دباؤ پر بحال کئے جانے والے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیاہے۔ سینئر سوڈانی سیاسی شخصیات نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے اپنے استعفیٰ کے حوالے سے ان سے مشاورت کی ہے ۔ جس میں انہوں نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں کے اندر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ دو اہم سیاستدانوں کے مطابق انہوں نے وزیر…

سوڈان میں ترکی کے معارف فاوْنڈیشن اسکول کا نیا تعلیمی سال شروع ہو گیا

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ترکی کے معارف فاوْنڈیشن اسکول کا نیا تعلیمی سال شروع ہو گیا۔ طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات پر ہر صورت عمل کیا جائے۔ معارف فاوْنڈیشن کے ڈائریکٹر فرحتین کیسکن نے کہا کہ معارف اسکول ترکی اور سوڈان میں دوستانہ تعلقات پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس وقت خرطوم میں معارف فاوْنڈیشن اسکول 1,665 طالب علموں کو تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ ترکی نے معارف فاوْںدیشن کی بنیاد 2016 میں رکھی تھی جب فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن سے منسلک اوورسیز…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More