رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنانیوالی سومیہ عاصم درخواست ضمانت مستردہونے پر گرفتار
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ضمانت خارج ہونے پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔جج فرخ فرید کا پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا سچ تلاش کرنے میں ڈر نہیں ہونا چاہیے، شواہد ایمانداری سے جمع کریں اور کوئی دباؤ نہ لیں، معاملے کی تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے۔
جج فرخ فرید نے ملزمہ کی درکواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا۔ملزمہ سومیہ عاصم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت…