صدر ایردوان نے ترکی کے قومی خلائی پروگرام کا اعلان کر دیا
صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے قومی خلائی پروگرام کی منظوری دے دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ عالمی خلائی دوڑ (گلوبل سپیس ریس) میں ترکی باقی ملکوں سے بازی لے جائے گا۔ ترکی کے خلائی پروگرام کی ذمہ داری "ترکی سپیس ایجنسی" کے سپرد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے لئے آسمان کے دروازے کھل رہے ہیں۔ ہماری صدیوں پرانی تہذیب اب خلا میں بھی نظر آئے گی جو انصاف، اخلاق اور امن پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2023 میں خلائی پروگرام کے تحت پہلا مشن چاند پر بھیجا جائے…