براؤزنگ ٹیگ

#space

شمارلی کوریا کا ایک اور جاسوس سیٹلائٹ تجربہ ناکام ،راکٹ سمندر میں گر کر تباہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کا ایک اور جاسوس سیٹلائٹ تجربہ ناکام ہوگیا ،راکٹ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایک فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی کوشش دوسری بار ناکام ہو گئی ۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ صبح کے قوت میں ہوا، جو ایک ہفتہ طویل لانچ ونڈو کے پہلے دن تھا، لیکن سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹ کی تیسرے مرحلے میں دشواری کی وجہ سے ناکام رہا۔ شمالی کوریا کا مزید کہنا ہے کہ اکتوبر میں دوبارہ کوشش کرے گا۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوزی ایجنسی کے مطابق…

روس کا چاند مشن ناکامی سے دوچار،خلائی اسٹیشن تباہ ہوگیا ہے، روسکاسموس کی تصدیق

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے قومی خلائی ادارے روسکاسموس نے بتایاہے کہ اسکا چاندپر بھیجا گیاخودکار قمری ا سٹیشن لیونا۔25 چاند کی سطح سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا ہے۔ پیر کے روز جاری کئے گئے بیان میںایجنسی نے یاد دلایا کہ خلائی سٹیشن کو 19 اگست کو چاند کے بیضوی مدار پر اپنے لینڈنگ ٹریجکٹری میں اترنے کے لیے پروپلشن تھرسٹ ملنے والا تھا۔تاہم قریب دوپہر 2:57 پر خودکار قمری اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ روسی خلائی ایجنسی نے نوٹ کیا کہ 19 اور 20 اگست کو خلائی جہاز کے محل وقوع اور اس کے ساتھ رابطہ…

روسی خلائی جہاز چاند کے مدار میں پہنچ گیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی خلائی جہاز چاند پر اترنے کی تیاری میں چاند کے مدار میں پہنچ گیا۔ روس کا قمری خلائی جہاز چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے، جو تقریباً 50 سالوں میں پہلے روسی چاند مشن کے لیے ایک بڑا قدم ہے ۔ روس کا یہ خلائی جہاز چاند پر منجمد پانی کی تلاش کرے گا ۔ روس کے خلائی کارپوریٹ Roskosmos نے بتایا کہ Luna-25، جو 10 اگست کو زمین سے شروع ہوا، روس کے مقامی وقت کے مطابق 12:03 بجے (09:03 GMT) چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ تاریخ میں پہلی بار ماسکو کے وقت کے مطابق رات 12 بجکر 3 منٹ پر ایک…

چین نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے نیا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا

تائی یوان(پاک ترک نیوز) چین نے قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی سے بچاؤ اور کمی کے لئے معلومات کی پیشگی دستیابی کے ذریعے مدد فراہم کرنے والا نیا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے آج بدھ کی صبح صوبہ شانزی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے تباہی میں کمی کے لیے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔اس مصنوعی سیارے کو لانگ مارچ-2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 53منٹ پر لانچ کیا گیا اور وہ اب اپنےطے شدہ مدار میں داخل ہوچکا ہے۔ یہ…

چین کا شینزو 16جہاز چینی شہری سمیت 3خلابازوں کو لیکر خلائی سٹیشن روانہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کا شینزو 16خلائی جہاز چینی شہری سمیت 3افراد کو لیکر خلائی سٹیشن روانہ ہوگیا۔ چین نے شینزو 16 مشن خلائی سٹیشن کے لیے روانہ کر دیا۔Shenzhou-16 خلائی جہاز شمال مغربی چین میں صحرائے گوبی کے کنارے واقع جیوکوان لانچ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:31 بجے (01:31 GMT) 2F راکٹ کے ذریعے روانہ ہوا۔ خلائی جہاز کے ذریعے چین کی جانب سے خلا میں جانیوالے چینی شہری بھی شامل ہیںسمیت 3خلابازوں کو خلائی سٹیشن پر پہنچایا جائے گا ۔یہ خلا باز تیانگونگ سٹیشن پر اس وقت سوار تین خلابازوں کی…

متحدہ عرب امارات کے خلا باز نے خلا سے حرمین شریفین کی ویڈیو شئیر کردی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی۔ اماراتی خلا باز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺروشن دکھائی دے رہی ہیں۔ ناسا کے 6 ماہ کے خلائی مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود سلطان النیادی نے رمضان المبارک کی 27ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے خلا سے مناظر اپنے سوشل میڈیا…

ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے اسٹارشپ راکٹ لانچ کو ملتوی کردیا

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) اسپیس ایکس نے منجمد والو کی وجہ سے اسٹارشپ راکٹ لانچ کی پہلی کوشش ملتوی کردی۔ SpaceX نے پیر کو اسٹار شپ کو لانچ کرنے کی اپنی پہلی کوشش کو منسوخ کر دیا، جو کہ اس کی خلائی ریسرچ کی امیدوں کے مرکز میں بڑا نیا راکٹ ہے۔ مالک ایلون مسک نے کہا کہ بظاہر منجمد پریشر والو کی دریافت کے بعد 400 فٹ کے راکٹ کی لانچنگ کو آخری لمحات میں نکس کر دیا گیا تھا۔ مسک نے ٹویٹر پر کہا کہ "چند دنوں میں" ایک اور کوشش کی جائے گی۔ لانچ کنٹرولرز نے لانچ کی الٹی گنتی کو مستقبل کے لانچ…

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی خلا بازوں کی ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو سعودی خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اپنے 10 روزہ تاریخی سفر سے قبل ملاقات کی ہے۔ ریانہ برناوی، جو خلا میں جانے والی پہلی سعودی خاتون بنیں گی اور علی القرنی Axiom-2 مشن کے ایک حصے کے طور پر 8 مئی کو فلوریڈا سے SpaceX Falcon 9 راکٹ سے روانہ ہوں گے۔ سعودی عرب کا یہ سفر مملکت کی جانب سے اپنے پہلے شہری کو خلا میں بھیجنے کے تقریباً 40 سال بعد آیا ہے، جب پرائس سلطان بن سلمان نے ناسا کے خلائی شٹل پر آئی ایس ایس میں ایک ہفتہ…

ترکیہ نے مقامی طورپر تیار کردہ پہلا ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ پہلا ہائی ریزولیشن (ایچ ڈی) سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔ ترکیہ نے کامیابی کے ساتھ اپنا نیا اور پہلا مقامی ہائی ریزولوشن ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ IMECE خلا میں لانچ کردیا۔ترک ساختہ ابتدائی سیٹلائٹ کو ہفتے کے روز علی الصبح امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 0648 GMT پر وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے روانہ کیا گیا ۔ ترکیہ کے پاس سیٹلائٹ لانچ کے بعد مدار میں سب میٹر ریزولوشن کے ساتھ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کیمرہ ہوگا۔ IMECE کا مدار 680 کلومیٹر (422.5…

سعودی عرب کی پہلی خاتون اور مرد آئندہ ماہ خلائی مشن پر روانہ ہوں گے

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون اور مرد خلاباز 9 مئی کو خلائی مہم پر روانہ ہوں گے۔ دونوں خلابازوں کے کریڈٹ پر 11 اہم سائنسی تحقیقات شامل ہیں۔ ان تحقیقات میں مائیکرو گریوٹی، انسانی ریسرچ، سیل سائنسز، اور مائیکرو گریوٹی میں مصنوعی بارش کے لیے تحقیق کے تجربات شامل ہیں۔علی القرنی اور ریانہ برناوی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔ سعودی سپیس اتھارٹی کے مطابق علی اور ریانہ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر کے دوران سائنسی تجربات کرنے کے…

گذشتہ برس دریافت ہونے والا دمدار ستارہ زمین کے قریب سے گزر گیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) گزشتہ سال مارچ میں دریافت ہونے والا دمدار ستارہ زمین کے قریب سے گزر گیاہے۔ جسے پورے شمالی نصف کرے میں شہروں کی روشنیوں سے دور اندھیرے آسمان پرعام نظر سے دیکھا گیا۔ دمدار ستارہ جسے C/2022 E3 (ZTF) کا نام دیا گیا تھاخصوصاً سارے یورپ میںدیکھاگیا جہاں شہر کی روشنی نہیں تھی۔رات کے آسمان پر دمدار ستارے کا راستہ ارسا میجر اورپولارس کے درمیان سیدھا تھا۔اس دمدار ستارے کانام C/2022 E3 (ZTF) ، ایک وسیع فیلڈ فلکیاتی سروے کے آلہ کے نام پر رکھا گیاہے جس نے 2 مارچ 2022 کواس کا پتہ…

ناسا کو اورین کیپسول چاند کے گرد چکر لگانے کا مشن مکمل کر کے بحرالکاہل میں پیراشوٹ کے ذریعے اتر گیا

کیپ کیناویرل (پاک ترک نیوز) ناسا کے اورین کیپسول نےچاند تک جانے کا آزمائشی مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد میکسیکو سے دور بحرالکاہل میں پیراشوٹ کرتے ہوئےاپنی پرواز کا اختتام کیا ہے جس سے آئندہ پرواز میں خلابازوں کے چاند پر جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اورین کیپسول ماچ 32، یا آواز کی رفتار سے 32 گنا رفتار سے فضا سے ٹکرا گیا۔ اور کیپسول نے گواڈیلوپ جزیرے کے قریب باجا کیلیفورنیا کے مغرب میں گرنے سے پہلے 5,000 ڈگری فارن ہائیٹ (2,760 ڈگری سیلسیس) کے درجہ حرارت کو برداشت کیا۔امریکی بحریہ کے ایک…

روسی خلائی ادارے روسکاسموس نے سپیس واک کی تیاریوں کو روک دیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی خلائی ادارے روسکاسموس نے کہا ہے کہ خلاباز سرگئی پروکوپیف اور دمتری پیٹلین کے سپیس سوٹ میں سے ایک کے کولنگ سسٹم میں پمپوں کی خرابی کی وجہ سے اپنے اسپیس واک کی تیاریوں کو روک دیا ہے۔ ہفتہ کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق"اسپیس سوٹ میں سے ایک کے کولنگ سسٹم میں پمپ کی خرابی اسپیس سوٹ کی تیاری کے عمل میں سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد اسپیس واک کی تیاریوں کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ خرابی کی وجوہات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا ا سپیس واک ماسکو کے وقت کے…

سورج کے مشاہدے کے لئے بھجوائے گئے چینی سیٹلائٹ نے پہلی تصاویر زمین پر بھجوا دیں

نانجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے صوبہ جیانگ سو میں واقع پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری (PMO) کے مطابق شمسی ریسرچ سیٹلائٹ نے اکتوبر میں خلا میں بھیجے جانے کے بعد اب اپنی پہلی شمسی تصویر زمین پرمنتقل کی ہے ۔ چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تحت پی ایم او سے سیٹلائٹ کے پرنسپل سائنسدان گان ویکون نے کہا ہے کہ ایڈوانسڈ اسپیس پر مبنی سولر آبزرویٹری (اے ایس او۔ایس) جسے چینی زبان میںکوافو۔ 1 کا نام دیا گیا ہےنے صبح 1:00 بجے (عالمی وقت) پر پھوٹنے والے شمسی شعلوں کی سخت ایکسرے امیجنگ بھیجی ہے۔…

برسوں کی تاخیر کے بعدناسا کا "مون شاٹ”راکٹ چاند کی جانب روانہ

کیپ کیناویرل (پاک ترک نیوز) ناسا کا نیا چاند راکٹ من شاٹ تین ٹیسٹ ڈمیوں کے ساتھ اپنی پہلی پرواز پر روانہ ہو گیا ہے جس سے امریکہ اپالو پروگرام کے اختتام کے 50 سال بعد خلابازوں کو چاند کی سطح پردوبارہ اتارنے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ بدھ کے روز جاری ہونے ناسا کے بیان کے مطابق یہ راکٹ آج صبح اپنے مدار کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔ اور اگر تین ہفتوں کی اس ہنگامہ خیز پرواز کے دوران سب کچھ ٹھیک رہا، تو راکٹ عملے کے ایک خالی کیپسول کو چاند کے گرد ایک وسیع مدار میں لے جائے گا، اور پھر یہ کیپسول دسمبر میں…

ایران نے سیٹلائٹ خلا میں لے جانے والا راکٹ بنا لیا

تہران (پاک ترک نیوز) ایران نےخلا میں سٹیلائٹ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ایک نئے راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔جو 80کلوگرام تک وزنی سیٹلائٹ کو 500کلومیٹر تک خلا میں پہنچا سکتا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کی پیر کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز لانچ کیے جانے والے اس راکٹ کا نام ’گائم 100‘ ہے۔ پاسدران انقلاب کے ایرو سپیس ڈویژن کے کمانڈر جنرل عامر علی نے کہاہے کہ اس نئے راکٹ کی مدد سے جلد ہی ’ناہید‘ نام کے ایک نئے سٹیلائٹ کو مدار میں بھیجا جائے گا۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس…

چین نے خلائی ماحولیاتی نگرانی کے لئے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے خلا کے ماحولیاتی تجزے اور مانیٹرنگ سمیت نئی ٹیکنالوجیز کے مدار میں ٹیسٹنگ کے لئے ایک نیا مصنوعی سیارہ منصوبہ بند مدار میں پہنچا دیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شییان-20 سی کلاس کے اس مصنوعی سیارے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9.01 بجے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2D کیریئر راکٹ کی مدد سے لانچ کیا گیا۔جو کہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 445 واں کامیاب مشن تھا۔ مزید براں شییان-20 سی کلاس کا یہ مصنوعی سیارہ چائنیز اکیڈمی آف…

خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی روک تھام کےقانونی مسودے کی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

اقوام متحدہ(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی اول نے روس سمیت 18ملکوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی روک تھام کے لیے مزید عملی اقدامات کے قانونی مسودے کی قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ منگل کی شب ہونے والی ووٹنگ میںقرارداد کی حمایت 124 وفود نے کی، جب کہ 48 نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 9 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اب توقع ہے کہ قرارداد پر دسمبر میں مکمل جنرل اسمبلی میں غور کیا جائے گا۔ دستاویز بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی تعیناتی، طاقت کے استعمال یا بیرونی خلا…

ناسا کا اپنا خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا کر تباہ کرنے کا تجربہ

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) ناسا نے اپنا خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا کر تباہ کرنے کا تجربہ کیا ۔جس سیارچے کو خلائی جہاز نے ہدف بنایا اس کو ڈیمورفوس کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس مشن کو ڈارٹ مشن کہا جاتا ہے۔ https://twitter.com/NASA/status/1574546758822084608 خلا میں موجود سب سے بڑی ٹیلی سکوپ جیمز ویب سمیت دیگر خلائی دور بینوں کے ذریعے اس تجربے کو دیکھا گیا ہے، سائنسدانوں کے مطابق اس تجربے میں خلائی جہاز، سیارچے کے مرکز سے صرف 17 میٹر ہٹ کے ٹکرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے…

بالآخربوئنگ کا کیپسول بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جا ملا

کیپ کیناویرل( پاک ترک نیوز) بوئنگ کا نیا اسٹار لائنر کریو کیپسول دوسال کی کوششوں کے بعد پہلی بارخلابازوں کے بغیر مدار میں پرواز کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ جا ملا ہے جس نے بوئنگ کو ایک بڑے مقصد میں کامیابی دلا دی ہے۔ سر لائنر کیپسول کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ ملنے کا عمل 26گھنٹے کی پرواز کے بعد عمل میں آیا۔اس کے لئے بوئنگ-لاک ہیڈ مارٹن کے مشترکہ منصوبے یونائیٹڈ لانچ الائنس کا تیار کردہ اٹلس -5 راکٹ استعمال کیا گیا تھا جس نے کیپسول کو روانگی کے 31 منٹ بعد اپنے مطلوبہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More