براؤزنگ ٹیگ

#spain

سپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

برلن(پاک ترک نیوز) سپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر فٹبال کے دوسرے سب سے بڑے عالمی ایونٹ یورو کپ 2024 کا ٹائٹل چوتھی مرتبہ اپنے نام کرلیا ۔ یورو کپ کے 17 ویں ایڈیشن کا فائنل برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں تین مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سپین نے پہلی بار ٹرافی جیتنے کا خواب دیکھنے والی انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سپین کی طرف سے نکو ولیمز نے پہلا گول میچ کے 47 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد کول پالمر نے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کی طرف سے پہلا…

یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ اسپین سے ہو گا

برلن (پاک ترک نیوز) یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں انگلینڈ اور سپین کا مقابل ہو گا ۔ انگلینڈ نے یورپی چیمئپن شپ میں جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں نیدرلینڈز کو 2-1 سے ہرا دیا ۔ فائنل انگلینڈ اور سپین کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا ۔ نیدرلینڈ نے میچ کے 7 ویں منٹ میں گول کر کے انگلینڈ کیخلاف برتری حاصل کی، نیدرلینڈزکی جانب سے زاوی سمنز نے گول سکور کیا۔انگلینڈ کیخلاف نیدرلینڈ کی برتری زیادہ دیر برقرار نہیں رہی، انگلش کھلاڑی ہیری کین نے میچ کے 18 ویں منٹ میں پینلٹی پر شاندار گول کر کے میچ ایک ایک سے…

دوسرے ممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے سپین کی پیروی کرنی چاہیے،اردوان

میڈرڈ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ دوسرے ممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے سپین کی پیروی کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو میڈرڈ میں ہسپانوی-ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیل کے قتل عام کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں اسپین کے موقف کی تعریف کی۔ اردوان نے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا ذکر کیا جنہوں نے غزہ کے معاملے پر "ترک عوام کے دل میں ایک خاص مقام" حاصل کیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ دوسرے ممالک کو فلسطینی ریاست کو…

سپین کا فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

میڈرڈ(پاک ترک نیوز) سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے، فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہمارافیصلہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔آئرلینڈ، ناروے کے وزیراعظم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ یاد رہے کہ سپین کی جانب سے اس…

ناروے ، اسپین اور آئر لینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

کوپن ہیگن(پاک ترک نیوز ) سپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا جس کا اطلاق 28 مئی سے ہوگا جب کہ اسرائیل نے جواب میں ان ممالک سے اپنے ایلچیوں کو واپس بلالیا۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ اگر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں قیام امن کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔گہر اسٹور نے پریس کانفرنس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔ ناروے کی طرف سے فلسطینی ریاست کو…

اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والے سب سے بڑے کون اور کن ممالک نے برآمدات روک دی ہیں؟

لاہور(پاک ترک نیوز) کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی تمام ترسیل روک دے گا، اس فیصلے سے اسرائیل کا غصہ بڑھ گیا ہے کیونکہ اسے غزہ کی پٹی میں اپنی جنگ پر بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ محصور فلسطینی انکلیو کو بڑھتے ہوئے انسانی بحران کا سامنا ہے، اور کئی مہینوں کی جنگ نے غزہ کے لاکھوں لوگوں کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔ اہم امریکی اتحادی کینیڈا، جو اسرائیل کو سالانہ تقریباً 4 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے، نے 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کے بعد پہلے ہی اپنے…

ترکیہ دنیا کا 11 واں سب سے بڑا اسلحہ فروخت کرنیوالا ملک بن گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ دنیا کا 11 واں سب سے بڑا اسلحہ برآمد کنندہ بن گیا ۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی اسلحے کی برآمدات میں 2014-2018 کی مدت کے مقابلے میں 2019-2023 کی مدت میں 106 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ ملک امریکہ، فرانس، روس، اٹلی، جنوبی کوریا، چین، جرمنی، برطانیہ، اسپین اور اسرائیل کے بعد دنیا کا 11 واں سب سے بڑا اسلحہ برآمد کرنے والا ملک بن گیا۔ ترکیہ نے متحدہ عرب امارات کو سب سے…

بارسلونا کے سابق فٹبالر ایلویس کو زیادتی کے جرم میں ساڑھے چار سال قید کی سزا

میڈرڈ (پاک ترک نیوز) بارسلونا کے سابق فٹبالر سٹار ایلویس کو زیادتی کے جرم میں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنادی گئی۔ برازیلین فٹبالر ڈینی الویز کو 2022 میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں قصوروار پایا گیا ہے اور انہیں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سپین کے علاقے کاتالونیا کی اعلی عدالت نے متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ پچاس ہزار یورو جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ۔ مقامی عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عصمت دری ثابت کرنے کیلئے…

بیلجیئم نے یورپ کے مستقبل کے فضائی جنگی نظام میں شراکت پر آمادگی ظاہر کر دی

برسلز (پاک ترک نیوز) بیلجیئم نے جرمنی، فرانس اور اسپین کے بعد جون 2025 تک مستقبل کے فضائی جنگی نظام (ایف سی اے ایس )کی چھٹی نسل کے لڑاکا پروگرام میں چوتھا پارٹنر ملک بننے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابقبیلجیئم کے وزیر دفاع لوڈیوائن ڈیڈونڈر نے پیرس ایئر شو میں اس منصوبے کے لیے ملک کی ابتدائیدلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب انکی جانب سے سماجی رابطے ویب سائٹ پر اس حوالے سے متوقع ٹائم لائن کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔انہوں نےیہ انکشاف بھی کیا ہےکہ برسلز اگلے ماہ ایف سی اے…

50یورپی ممالک کے سربراہان یورپ کو درپیش تنازعات کے حل کیلئے سپین پہنچ گئے

گراناڈا (پاک ترک نیوز) پچا سے زائد یورپی پولیٹیکل کمیونٹی اور یورپی یونین کے سربراہان اجلاس کیلئے سپین کے شہر گراناڈا پہنچ گئے ۔سپین کے شہر گراناڈا میں دو روزکے دوران ہونیوالی میٹنگز میں روس یوکرین جنگ ،کاراغ باغ اور دیگر تنازعات پر گفتگو ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً 50 یورپی رہنما یورپی سیاسی برادری کے سربراہی اجلاس کے لیے گراناڈا، سپین پہنچے ہیں، جس کا مقصد پورے براعظم میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔اس اجلاس میں آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان شرکت کر رہے ہیں، لیکن آذربائیجان کے صدر الہام…

یوکرین کا 24روسی ڈرونز گرانے کا دعوی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ روس کے 29میں سے 24ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نے 29 میں سے 24 روسی ڈرونز کو مار گرایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے گزشتہ رات ڈرونز کی مدد سے کئی علاقوں پر حملے کئے تھے ۔روس کے حملے کے حوالے سے اس سے زیادہ تفصیلات مہیا نہیں کی گئی ہیں ۔ دوسری جانب سپین کے شہر گراناڈا میں ملاقات کے دوران یورپی رہنما یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو روس کے خلاف طویل مدتی حمایت کی یقین…

اسپین نے پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ جیت لیا

سڈنی(پاک ترک نیوز) سپین نے پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ جیت لیا ۔ فیفا ویمن ورلڈ کپ کے آخری معرکے میں سپین نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے صفر گول سے شکست دی ۔سپین میں جشن کا سماں ہے اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ شاندار آتشبازی کی گئی اور ریلیاں نکالی گئیں۔یہ سنسنی خیز میچ 82 ہزار 500 شائقین سے کھچا کھچ بھرے آسٹریلیا کے سڈنی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ گول کی سبقت حاصل کرنے کے لیے دونوں جانب سے تابڑ توڑ حملے ہوئے لیکن دفاعی لائن نے بھرپور مقابلہ کیا۔ انگلینڈ نے ایک موقع ضائع کیا اور پھر سپین کی ٹیم نے…

اسپین نے یوئیفا نیشنز لیگ چمپئن شپ 2023 جیت لی

روٹرے ڈیم (پاک ترک نیوز) اسپین نےایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے کر 2023 یوئیفا نیشنز لیگ چمپئن شپ جیت لی۔ روٹرےڈیم کے فیینورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میںمقررہ وقت اور اضافی وقت میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ سکی، جسکے بعد فاتح ٹیم کے انتخاب کا معاملہ پینلٹیزمین جیتنے تک پہنچ گیا۔پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کی جانب سے نکولا ولاسک، مارسیلو بروزووچ، لوکا موڈرک اور ایوان پیرسک نے گول کئے۔ جبکہ ہسپانوی گول کیپر یونائی سائمن نے لورو میجر اور برونو پیٹکووچ کے…

سپین میں پہلا روبوٹک پھیپھڑوں کی پیوند کاری کا کامیاب تجربہ

بارسلونا (پاک ترک نیوز) سپین کے ایک ہسپتال نے ایک چھوٹے چیرا کے ذریعے پھیپھڑوں کی پہلی مکمل روبوٹک ٹرانسپلانٹ کامیابی سے انجام دی ہے۔ بارسلونا کے وال ڈی ہیبرون ہسپتال کے تھوراسک سرجری اور پھیپھڑوں کی ٹرانسپلانٹ سروس کے سربراہ البرٹ جوریگوئی نے پیر کو ایک پریس بریفنگ میں اس اہم تکنیک کی تفصیلات بتائی۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ پھیپھڑوں کی پیوند کاری "جارحانہ" سرجری ہیں کیونکہ ان کے لیے سینے کے ایک بڑے حصے میں چیرا لگانے اور اعضاء تک پہنچنے کے لیے پسلیوں کو توڑنے کی ضرورت ہوتی ہے،…

مراکش سے ترکیہ آنیوالی پرواز کی سپین میں ہنگامی لینڈنگ ،27مسافر فرار

بارسلونا(پاک ترک نیوز) مراکش سے ترکیہ آنے والی پرواز کی سپین میں ہنگامی لینڈنگ ،پرواز کے 27مسافر فرار ،مقامی پولیس نےغیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 13مسافروں کو گرفتار کرلیا ۔14 افراد اب تک گرفت سے باہر ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ سے تعلق رکھنے والی مشہور پیگاسس ایئرلائن مراکش کے شہر کیسا بلانکا سے استنبول جارہی تھی جس میں کل 228 مسافر موجود تھے۔ اس دوران ایک خاتون نے کہا کہ وہ حمل سے ہیں اور شاید بچے کی ولادت ہونے والی ہے۔ اس کے بعد ہنگامی حالت میں طیارے کو بارسلونا کے ایل…

طاقتور ترین پاسپورٹ،امارات پہلے پاکستان چوتھا کمزور ترین ملک

دبئی (پاک ترک نیوز) آرٹن کیپیٹل کی جانب سے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات کا نام اول پر رہاجبکہ پاکستان چوتھا کمزور ترین ملک ہے ۔ یو اے ای کے بعد سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ فہرست کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا کمزور ترین ملک ہے۔ پاکستان صومالیہ کے ساتھ 94ویں نمبر پر موجود…

فیفا ورلڈ کپ 2022کا کل سے قطر میں آغاز

دوحہ (پاک ترک نیوز) دنیا میں کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022کا کل سے قطر میں آغاز ہو گا ۔ 32ٹیمیں ایک ٹرافی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گی۔میگا ایونٹ 20نومبر سے 18دسمبر تک قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ میگا ایونٹ عرب سرزمین پر پہلی با ر جبکہ ایشیا میں دوسری مرتبہ ہو گا ۔فٹ بال ورلڈ کپ کے لیےٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہے۔ ورلڈ کپ کا پہلا معرکہ کل میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں کل32 ٹیمیں ٹرافی…

یورپ میں گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1500سے تجاوزکر گئی

لزبن (پاک ترک نیوز) یورپ میں گرمی کی شدید لہر کے باعث گزشتہ دس روز میں ہلاکتوں کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی پرتگال اور سپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ دس روز کے دوران1500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پرتگال میں گرمی سے 1000 افراد جبکہ سپین میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔ پرتگال میں آگ سے 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ رقبے پرپھیلے جنگلات متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔سپین اورپرتگال میں درجہ حرارت میں اضافے سے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ لندن میں درجہ حرارت میں اضافے سے رہائشی…

یورپ میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری کے قریب پہنچ گیا

پیرس (پاک ترک نیوز) مغربی یورپ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ گرمی کی لہر سے ایک جانب جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں تو ساتھ ہی ہلاکتوں کے واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ فرانس کے صوبے بریٹنی کے شہر بریسٹ میںدرجہ حرارت 39.3 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے سال 2002 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جب 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ چینل کے ساحل پر سینٹ بریوک میں درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھُو گیا…

یورپ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ،سپین میں 84ہلاک

بارسلونا(پاک ترک نیوز ) یورپ بھی شدی گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ۔ سپین میں گزشتہ تین روز کے دوران گرمی سے 84افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ یورپی ملک سپین ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہاں ہیٹ ویو کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،شمالی افریقہ کی جانب سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سمیت کئی شہروں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ ہیٹ ویو کے باعث گرمی سے بے حال شہریوں نے پارکوں اور ساحلِ سمندر کا رخ کررہے ہیں جبکہ گرم موسم کی وجہ سے شہری پانی اور ٹھنڈے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More