براؤزنگ ٹیگ

Speaker

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج،چیف جسٹس، فوجی سربراہان اور غیر ملکی سفیر مدعو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر آصف زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور سفراء کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو مدعو کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے آج…

پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئےسرفرازبگٹی کےنام کی منظوری دیدی ۔ یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکن اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ…

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کیلئے کاغذات جمع کروا دیئے گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے ملک عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے جنید اکبر خان کے کاغذات…

بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کے عبدالخالق سپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر بلامقابلہ منتخب

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ۔سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بھی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بلامقابلہ منتخب ہوگئی ہیں۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالخالق اچکزئی کے بلامقابلہ سپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ بلوچستان اسمبلی کے آج تین بجے ہونیوالے اجلاس میں عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ65 کے ایوان میں سے گزشتہ روز بلوچستان…

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جہاں دو نو منتخب اراکین عبدالمنعم اور لئیق شاہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام ممبران نے حلف اٹھالیا ہے ، گزشتہ روز 5 مخصوص نشستوں پرخواتین سمیت 116 نے حلف اٹھایا تھا، آج دو اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا جس کے بعد ارکان کی تعداد 118 ہوگئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا ،…

پنجاب اسمبلی :سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج، ملک احمد اور ظہیر اقبال مضبوط امیدوار

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہو گا، مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان اور ظہیر اقبال چنڑ عہدوں کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج سہ پہر 4 بجے خفیہ رائے شماری سے ہو گا، سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مدمقابل ہوں گے،…

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔ کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب…

امریکہ میں ریپبلکن سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ میں ریپبلکن سپیکر کیون مکارتھی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جس کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن سپیکر کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کانگریس میں تاریخی ووٹنگ ہوئی، اس دوران ایوان نمائندگان کے 426 میں سے 216 ارکان نے کیون مکارتھی کے خلاف ووٹ دیا، 8 ریپبلکن ارکان نے رائے شماری میں کیون مکارتھی کی مخالفت کی۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سے تعاون پر سخت گیر ریپبلکنز کیون مکارتھی سے نالاں تھے، تحریک عدم اعتماد کامیاب…

ترکیہ کی پارلیمنٹ 30ویں سپیکر کے انتخاب کے ساتھ مکمل ہو گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کی پارلیمنٹ، جسے ٹرکش گرینڈ نیشنل اسمبلی (ٹی بی ایم ایم) کے نام سے جانا جاتا ہے، نے حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے ڈپٹی چیئرپرسن نعمان قرتولموس کو اپنا 30 واں اسپیکر منتخب کر لیا ہے ۔جس کے ساتھ نئی پارلیمنٹ کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ سپیکر کے انتخاب کے عمل میں تمام ممبران نے حصہ لیا اور یہ مقابلہ تین راؤنڈز تک جاری رہا۔ جس کے حتمی مرحلے میں اے کے پارٹی اور اس کی اتحادی نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر قرتولموس نے 321ووٹ لیکر چھ…

سپیکر کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا۔ سپیکر کی جانب سے طلب کئے جانے والے اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس آج سہ پہر 2:30 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہو گا ۔ اجلاس میں تمام وفاقی وزرا، وفاقی مشیران اور ممبران قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں وفاقی…

مسلم لیگ ن نے پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔ لیگی رکن پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سیپکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف جمع کرائی گئی…

نینسی پلوسی کے شوہر پر گھر میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ

سان فرانسسكو(پاک ترک نیوز) امریکی ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر گھر میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا۔جس کے بعد وہ شدید زخمی ہو گیا ۔پال پلوسی نے زخمی ہونے سے قبل پولیس کو کال کی تھی اور فون کاٹے بغیر رکھ دیا تھا تاکہ پولیس اہلکار حملہ آور کی ان سے گفتگو سن سکیں۔ تفصیلات کے مطابق حملہ آورنے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی سان فرانسسکو میں واقع رہائش گاہ میں گھس کر ان کے 82 سالہ شوہرپال پلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے جب اہلکار نینسی پلوسی کے گھر…

عمران خان کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن میں ایک ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔ علاوہ ازیں اسپیکر نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ضابطے کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے ریفرنس جمع کرایا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد کا مشترکہ ریفرنس دائر کیا گیا۔ واضح رہے کہ…

پنجاب، 32 کھرب 26 ارب روپے کا بجٹ پیش

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کا 3 ہزار 226 ارب کا بجٹ پیش کر دیا گیا، آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 329 ارب روپے رکھا گیا ہے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔ گورنر کے طلب کردہ اجلاس میں ایوان اقبال لاہور میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر اویس خان لغاری نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ مزدور کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کی جارہی ہے۔گریڈ1سے 19کے ملازمین کیلئے 15 فیصد خصوصی الاؤنس تجویز کیا گیا ہے۔…

ڈپٹی سپیکررولنگ: عمران خان نے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ اورڈپٹی سپیکرکی رولنگ سے متعلق فیصلے پرسپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکر دی۔ عمران خان نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ 7 اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں، جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ نے سات اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر 9 اپریل کو ووٹنگ کرانےکا حکم دیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 اپریل کے حکم کو کالعدم قراردیا جائے۔ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی سپیکر نے آئین کے آرٹیکل پانچ پرعمل درآمد کیا۔…

جرمنی: ترک اکثریتی علاقے کولن کی مساجد میں اذان سپیکر پر دینے کی اجازت

کولن : جرمنی میں ترک مسلمانوں کے اکثریتی کولن میں نماز جمعہ کی اذان اسپیکروں کے ذریعے سنائی دی جا سکے گی۔ کولن شہر کے میئر ہینرت ریکر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کیے گئے مطالبات پر اولین طور پر دو سالہ منصوبے کے دائرہ کار میں شہروں میں بعض اصولوں کے ماتحت لاوڈ اسپیکروں میں اذانوں کی آواز سنائی دے گی۔ آئینی لحاظ سے مذہبی آزادی کا حوالہ ددینے والے ریکر نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ "مذہبی عقیدے کو دو طرفہ طور پر قبول کیے جانے کا ایک اشارہ " ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان عوام ہمارے شہر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More