براؤزنگ ٹیگ

#speakernaionalassembly

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں شدید نعرے بازی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی معرض وجود میں آ گئی، نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ افتتاحی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے سپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، جس پر سپیکر نے انہیں متنبہ کیا کہ پہلے حلف لیں گے، پھر بات ہوگی۔ سپیکر راجا پرویز اشرف نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا، تاہم اس دوران ایوان میں شدید شور شرابا…

نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عام انتخابات 2024کے بعد بننے والی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو ہونے کاامکان ہے۔ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے اور ارکان سے حلف لیں گے۔ الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن ہوگا، ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10 اقلیتی نشسیں ملیں گی جبکہ آزاد ارکان کو 3 روز کے اندر…

وزیر خزانہ نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں معمولی کی کارروائی کا ایجنڈا معطل کردیا گیا ۔اس موقع پر نیشنل یونیورسٹی پاکستان کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا اور ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آناًفاناً منتخب…

سپیکر سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ،استعفوں پر ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی کے درمیان استعفوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، سپیکر قومی اسمبلی نے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار کردیا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اجتماعی استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی وفد نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنا…

سپیکر نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پی ٹی آئی کا نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف پی ٹی آئی کا نا اہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریفرنس راجہ پرویز اشرف کو گزشتہ دنوں موصول ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس پاکستان پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا گیا تھا۔ریفرنس میں آصف زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ریفرنس میں نااہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More