براؤزنگ ٹیگ

#speakernationalassembly

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کیلئے کاغذات جمع کروا دیئے گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے ملک عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے جنید اکبر خان کے کاغذات…

قومی اسمبلی ،چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور کر لی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں جاری اجلاس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ تحریک میں کہا گیا کہ ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے جن میں محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ، صلاح الدین اور…

قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کردیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا جس پر مزید غور کیلئے بل کمیٹی کو بجھوانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کی جانب سے بل پیش کیا گیا۔ بل پیش کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے کہا کہ بدقسمتی سے کمزور ماں کمزور اولاد کا سبب بنتی ہے، جتنی بے توقیری اس ایوان کی ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ اس ایوان میں گزشتہ ادوار میں لعنتیں برسائی گئیں۔ میڈیا میں ہمارا ٹرائل…

پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کرلیا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور خفیہ اداروں کے سربراہان ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف ملٹری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔اجلاس کل جمعہ کو بلایا گیا ہے جو دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی حکام کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے پہلے سے جاری اجلاس کو ہی ان کیمرا کردیا ہے۔ اجلاس میں تمام وفاقی وزرا، مشیران اور ارکان قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،…

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی،لاہور، ملتان سمیت قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی انتخاب16 مارچ کو ہوگا۔ ان 33 نشستوں میں کراچی کے 9، راولپنڈی کے 5 ، اسلام آباد کے 3، لاہور اورملتان کے دو دو ، جبکہ کوئٹہ ، جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کا ایک ایک جبکہ خیبرپختونخوا کے 8 حلقے شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک…

تحریک انصاف کے مزید 43اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے، جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں گے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 45اراکین نے استعفے واپس لینے کی درخواست کی تھی جس میں سے 43اراکین کے استعفے منظور ہوگئے۔ سپیکر آفس کے مطابق تحریک انصاف کے اب…

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرلیے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کچھ استعفی منظور کرلیے تھے تاہم بقیہ استعفیٰ منظور نہیں کیے اور منظوری کے لیے انہیں فرداً فرداً پیش ہونے کا کہا تھا۔ جن ارکان کے استعفی منظور کیے گیے ہیں ان میں شاہ…

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا جمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی سے مستفی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے، شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر سپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ارکان سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران…

عمران خان کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن میں ایک ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔ علاوہ ازیں اسپیکر نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ضابطے کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے ریفرنس جمع کرایا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد کا مشترکہ ریفرنس دائر کیا گیا۔ واضح رہے کہ…

پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ واری منظور ی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف باضابطہ درخواست دائر کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اوپر بڑا ریفرنس دائر کرنے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن چکا ہے، جو ہمیں قابل قبول نہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج الیکشن…

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت فنانس بل 2022 کی شقوں کی مرحلہ وار منظوری کا عمل شروع ہوا۔ وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے پیٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم پیش کی۔ ایوان نے آئندہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورکرلی۔ عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر…

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے 6نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی اجلاس کیلئے 6نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ۔ کل ہونیوالے اجلاس کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کردیا ہے، اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ چوتھے نمبر پر ہے، قومی اسمبلی کے 6 نکاتی ایجنڈے میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد چوتھے نمبر پر ہے۔ 6 نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں جب کہ نکتہ اعتراض کو بھی ایجنڈا میں شامل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More